06:04 am
قومی عجائب گھر  میں قائم سندھ کیفے کامعاہدہ منسوخ،چندروزمیں بندش کاامکان

قومی عجائب گھر میں قائم سندھ کیفے کامعاہدہ منسوخ،چندروزمیں بندش کاامکان

06:04 am

قومی عجائب گھر میں قائم سندھ کیفے کامعاہدہ منسوخ،چندروزمیں بندش کاامکان ڈائریکٹر ثقافت نے اختیارات سے تجا وز کر تے ہوئے کرایہ پر دیا تھالیکن کیفے نے بل،واجبات بھی ادا نہیں کئے ڈی جی ثقافت نے معاہدہ منسوخ کیا،لوگوں کےرش کے باعث 43 ارب سے زائدکے نوادرات چوری کاخطرہ کراچی(رپورٹ:مختاراحمد )قومی عجا ئب گھر کراچی کے انتظا می اختیا رات وفاق کے سپرد کئے جا نے کے بعد غلط معاہدے کے تحت طویل عرصے سے بغیر کرا یے اور یوٹیلٹی بلز کی ادائیگی کے چلنے والے سندھ کے روا یتی کھانوں اور مشروبات کی فروخت کے مرکز کیفے سندھ کا معاہدہ منسوخ کر دیا گیا جس کے تحت آئندہ چند ہفتوں میں مکمل طور پر بند کئے جا نے کا امکان ہے۔ با خبر ذرا ئع سے معلوم ہوا ہے کہ محکمہ ثقافت سیاحت و نوادرات کی جا نب سے سندھ کی تاریخ و ثقافت کو اجا گر کر نے کے لئے شاہ جہا نی دروازے اور سندھی گا ؤں بنا نے کے نام پر بڑے پیما نے پر خورد برد کئے جا نے کے بعد سندھ کے روا یتی کھا نوں اور مشرو بات کو روشنا س کرا نے کے لئے ڈائریکٹر ثقافت نے اختیارات سے تجا وز کر تے ہو ئے لگ بھگ ڈیڑھ سال قبل ایک معاہدے کے تحت 40 ہزار رو پے ماہوار کرا یے اور یوٹیلیٹی بلز کی ادائیگی کئے جا نے کے نام پر غیر قانو نی طور پر ایک خاتون سے معاہدہ کیا تھا جس کے بعد قومی عجا ئب گھر کی سرکاری کینٹین کی جگہ معاہدہ کر نے والوں نے سندھ کے مخصوص انداز میں ایک ریسٹورنٹ قائم کیا تھا جسے کیفے سندھ کا نام دے کر بڑے پیما نے پر مہنگے داموں کھانوں اور مشروبات کی فرو خت شروع کر دی گئی تھی جہاں رات گئے تک لوگوں کا ہجوم جمع رہتا تھا جس پر عجا ئب گھر کی انتظا میہ اور قریبی واقع کوارٹر کے لوگوں نے سیکورٹی خدشات ظا ہر کئے تھے مگر اس کے با وجود یہ کیفے دن رات کام کر تا رہا ۔ ڈائریکٹر ثقافت کے اس معاہدے کو ڈائریکٹر جنرل ثقافت نے دو روز قبل DG/CD/SCM/2018-19/1674کے تحت قوانین کے پیرا نمبر(X)کے تحت اچا نک منسوخ کر دیا مگر اس معاہدے کی منسوخی کے با وجود تا حال بھی سندھی کھانوں اور مشروبات کی رات گئے تک فروخت کا سلسلہ بدستور جاری ہے جس سے قومی عجا ئب گھر میں رکھے گئے 43ارب سے زائد کے نوادرات کی چوری کا خدشہ ہے۔ کیفے سندھ بندش