06:06 am
بھارت ، انتخابات کا تیسرا مرحلہ، مقبوضہ کشمیر میں بائیکاٹ

بھارت ، انتخابات کا تیسرا مرحلہ، مقبوضہ کشمیر میں بائیکاٹ

06:06 am

سری نگر( نیوز ایجنسی) بھارت کی 13 ریاستوں اور وفاق کے زیر انتظام 2 علاقوں میں پارلیمانی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ کی گئی جب کہ مقبوضہ کشمیر کی عوام نے انتخابات کے نام پر رچائے گئے ڈھونگ کو مسترد کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی 13 ریاستوں اور وفاق کے زیر انتظام 2 علاقوں میں ایوان زیریں (لوک سبھا)کے انتخابات کے تیسرے مرحلے میں 117 نشستوں پر ووٹنگ کی گئی۔ پارلیمانی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں جن ریاستوں میں ووٹنگ کی گئی ان میں بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کی آبائی ریاست گجرات بھی شامل ہے۔اس مرحلے میں بی جے پی کے صدر امت شاہ اور کانگریس کے صدر راہول گاندھی سمیت متعدد وفاقی وزرا اور سابق وزیر دفاع ملائم سنگھ یادو کی قسمت کا فیصلہ ہونا ہے۔ سب سے دلچسپ مقابلہ گجرات میں ہوگا جہاں بی جے پی صدر امت شاہ کا مقابلہ کرنے کے لیے کانگریس نے اس بار لال کرشن ایڈوانی کے بجائے غیر معروف رہنما کو میدان میں اتارا ہے جب کہ خود راہول گاندھی جنوبی ریاست کیرالہ کے علاوہ روایتی سیٹ اترپردیش سے بھی میدان میں ہیں۔ بائیکاٹ