06:06 am
لیفٹینٹ جنرل محمد افضل این ڈی ایم اے کے چیئرمین نامزد

لیفٹینٹ جنرل محمد افضل این ڈی ایم اے کے چیئرمین نامزد

06:06 am

اسلام آباد(جاوید شہزاد سے )چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کے انجنیئر انچیف اور کو ر آف انجنیئرنگ کے مایہ ناز لیفٹینٹ جنرل محمد افضل کو نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)کا نیا چیئرمین نامزد کر دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انکی اس عہدے پر تعیناتی کی باضابطہ منظوری وزیر اعظم عمران خان کی صدارت میں اگلے ہفتے ہو نیوالے کابینہ کے اجلاس میں دی جائیگی اور جی ایچ کیو کی جانب سے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کی این ڈی ایم اے میں تعیناتی کا کیس وفاقی کابینہ اور اسٹیبلیشمنٹ ڈویژ ن کو بھجوا دیا گیا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ انکی تقرری حال ہی میں اپنی فوجی سروس کی مدت مکمل کر نے پر سبکدوش ہونے والے لیفٹیننٹ جنرل عمر حیات کی جگہ پر عمل میں لائی گئی ہے ۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے این ڈی ایم اور ایرا کی سربراہی کے لئے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کا انتخاب کیا ہے اور وہ اس وقت جی ایچ کیو میں پاک فوج کے انجنیئر انچیف کے عہدے پر اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں اور قبل ازیں وہ فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن FWOکے ڈائریکٹر جنرل بھی رہ چکے ہیں جہاں پر انہوں نے اہم قومی ،دفاعی شاہرات کی تعمیرات کے کئی میگا پراجیکٹس اپنی نگرانی میں مکمل کروائے ہیں اور سی پیک کے حوالے سے بھی انہوں نے گرانقدر خدمات انجام دی ہیں ۔انکا شمار کو ر آف انجنیئر کے مایہ ناز جرنیلوں میں ہوتا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انکو این ڈی ایم اے کے ورکنگ میکنزم اور امور کے بخوبی آگاہی حاصل ہے کمانڈ اینڈ سٹاف اور آپریشنل امور پر انکو مکمل دسترس حاصل ہے اور بطور ڈی جی ایف ڈبلیو او کے انہوں نے وفاقی اور صوبائی اداروں کے ساتھ ملکر قومی شاہرات اور ڈویلپمنٹ کے بڑے بڑےمنصوبے مکمل کئے ہیں۔ سول اداروں کے ساتھ انکی کوارڈینشن اورتجربہ بڑا کامیاب رہا ہے جنرل راحیل شریف کے دور میں وہ ڈی جی ایف ڈبلیو تھے اور انہوں نے اس ادارے کو ایک نئی شاخت اور پہچان دینے کا بھی اعزاز حاصل رہا ہے جنرل قمر جاوید باجوہ کی لاءفل کمانڈ میں وہ اس وقت پاک فوج کے انجنیئر انچیف کے عہدے پر اہنی خدمات انجام دےرہے ہیں اور کابینہ کی جانب سے چیئرمین این ڈی ایم اے کے عہدے پر تعنیاتی کی منظوری کے بعد وہ وزیر اعظم سیکرٹریٹ میں اپنے عہدے کا چارج لیں گے۔ نامزد