06:07 am
ڈی ایچ اے کراچی کرپشن کیس، 5ملزمان کا27اپریل تک راہداری ریمانڈ منظور

ڈی ایچ اے کراچی کرپشن کیس، 5ملزمان کا27اپریل تک راہداری ریمانڈ منظور

06:07 am

اسلام آباد(خبر نگار)قومی احتساب بیورونے کراچی ڈی ایچ اے کرپشن کیس میں گرفتار5ملزمان کوگرفتارکرکے اسلام آباداحتساب عدالت سے 27اپریل تک کاراہداری ریمانڈحاصل کرلیا۔ملزمان نذیرجوکھیو،محمد اقبال جوکھیو،غلام دستگیرجوکھیو،امام بخش اورمیاں بخش کو گذشتہ روز احتساب عدالت نمبر1کے جج محمد بشیرکی عدالت میں پیش کرتے ہوئے14 روزہ ریمانڈ دینے کی استدعا کی گئی اوربتایاگیاکہ ملزمان نے سندھ ہائیکورٹ سے ضمانت مسترد ہونے کے بعدسپریم کورٹ سے رجوع کیاجہاں سے انہیں گرفتارکیاگیانیب کراچی سے ان کے وارنٹ جاری کئے جاچکے ہیں اوراب انہیں وہاں پیش کرناہے جس پرعدالت نے استفسارکیاکہ ملزمان کو کیسے لےجاناہے اس پرنیب کی طرف سے بتایاگیاکہ بائی ایئرلے کرجائیں گے جوبھی پہلی فلائیٹ ملے گی جس پرعدالت نے پوچھاکہ جہازپرلے جائیں گے توجہازکاٹکٹ کون دے گاجس پرنیب پراسیکیوٹرنے کہاکہ سرکارٹکٹ دے گی عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعدپانچوں ملزمان کو27اپریل تک کے راہداری ریمانڈپرنیب کے حوالہ کرنے کاحکم دے دیااور ہدایت کی کہ ملزمان کو حیدرآبادکی متعلقہ عدالت میں پیش کیاجائے۔ ریمانڈ منظور