06:07 am
سعودی شوری ٰکونسل کا وفد پاکستان پہنچ گیا، صدر ، وزیر اعظم سے ملاقات کریگا

سعودی شوری ٰکونسل کا وفد پاکستان پہنچ گیا، صدر ، وزیر اعظم سے ملاقات کریگا

06:07 am

اسلام آباد (نیوز ایجنسی) سعودی شوری کونسل کا وفد پاکستان پہنچ گیا، وفد کی قیادت عبداللہ بن محمد بن ابراہیم الشیخ کر رہے ہیں۔ سعودی شورٰی کونسل کا وفد عبداللہ بن محمد بن ابراہیم الشیخ کی قیادت میں پاکستان پہنچ گیا، راجہ ظفر الحق اور اراکین پارلیمنٹ نے نور خان ائیر بیس پر وفد کا استقبال کیا۔سعودی شوری کونسل کا وفد چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی دعوت پر پاکستان آیا ہے، شوری کونسل کا دورہ 14 سال بعد ہو رہا ہے۔دورے کا مقصد باہمی روابط، سرمایہ کاری اور تجارت کے شعبوں میں فروغ ہے، دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی وفود کے تبادلوں سے سماجی، سیاسی اور معاشی تعلقات کو فروغ ملے گا۔سعودی وفد دورے کے دوران صدر مملکت عارف علوی، وزیرِ اعظم عمران خان سے ملاقاتیں کرے گا۔شوری کونسل کا وفد چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور دیگر حکام سے بھی ملاقات کرے گا۔ پہنچ گیا