11:07 am
  العزیزیہ ریفرنس ، نوازشریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

اسلام آباد( خصوصی نیوزرپورٹر)اسلام آبادہائیکورٹ کے جج جسٹس عامرفاروق اورجسٹس محسن اخترکیانی پرمشتمل ڈویژن بنچ نے العزیزیہ ریفرنس میں سزاکے خلاف اپیل پر سابق وزیراعظم نوازشریف کے استثنیٰ کی درخواست منظورکرتے ہوئے پیپربکس میں مکمل ریکارڈدوبارہ پیش کرنے کاحکم دے دیا۔گذشتہ روزسماعت کے دوران خواجہ حارث عدالت پیش ہوئے اورکہاکہ اگرٹرائل کورٹ نے کوئی دستاویز ریکارڈکاحصہ نہیں بنائی تویہاں نہیں پڑھ سکتے پیپر بکس تو ہمیں مل چکی ہیں لیکن یہ مکمل نہیں ہیں،بہت سی دستاویزات موجود نہیں ہیں،پیپر بک کو ابھی درست کرنے کی ضرورت ہے،پیپر بکس میں سلیکٹڈ ریکارڈ لگا ہے مکمل نہیں،جوپارٹ ون ہمیں دیاگیاوہ کوئی اورہے اورجوعدالت کودیاگیاوہ کوئی اورہے کچھ اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی پیپربک کے ساتھ نہیں ہیں دستاویزات کیوں غائب ہیں یہ نہیں پتا،میں نے عدالت کو نامکمل ریکارڈ کی نشاندہی کردی ہے،جس پرجسٹس عامرفاروق نے کہاکہ ریکارڈ تو مکمل آنا چاہیے،پیپر بکس اپنی سہولت منگوائی جاتی ہے تاکہ مکمل ریکارڈ ہو،برانچ کوبلاکر پوچھ لیتے ہیں ایساکیوں ہوا جوبھی ریکارڈبرانچ کے پاس آیاہوگا اس نے اسی کی کاپی کرائی ہوگی، عدالت نے پیپر بک کو دوبارہ ترتیب دینے کی ہدایت کرتے ہوئے حکم دیاکہ پیپر بکس میں مکمل ریکارڈ دوبارہ پیش کی جائے عدالت نے پیپر بکس کو ترتیب دینے کے لیے منور دگل ایڈووکیٹ اور نیب کے ایک نمائندے کو شامل ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے نواز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظورکرلی اورسماعت9مئی تک کیلئے ملتوی کردی۔مکمل پیپربکس ملنے پرکاروائی آگے بڑھائی جائے گی۔ منظور

تازہ ترین خبریں

ایم کیو ایم نے وزیراعظم کو اعتماد کے ووٹ کے بدلے ڈپٹی چیئرمین شپ مانگ لی

اعتماد کا ووٹ! عمران خان کا دیوانہ میدان میں آگیا، اپنے کپتان کے لیے بھوکے پیٹ عبادت شروع کر دی، مگر یہ ہے کون؟

پی ٹی آئی اپنے ارکان کس طرح پورے کرے گی؟ حکمت عملی سامنے آگئی

’ہمارے کتنے ارکان نے خود کو بیچا‘ وزیر اعظم اراکین اسمبلی کے سامنے پھٹ پڑے، اجلاس میں جذباتی مناظر

اعتماد کاووٹ۔۔پی ڈی ایم کیاکرنیوالی ہے،کھلاڑیوں  کی مشکلات میں اضافہ کردینے والی خبرآگئی

کرتار پور کو پرانے انداز میں آباد کرنے کا فیصلہ

جماعت اسلامی کا وزیراعظم کواعتماد کا ووٹ نہ دینےکا اعلان لیکن مجموعی طور پر کتنے ووٹ ملنے کا امکان ہے؟

8.1 شدت کازلزلہ ،لوگ خوف کے مارے گھروں سے باہرنکل آئے،سونامی کی وارننگ جاری

گَل بڑی وَدھ گئی اَے۔۔۔سینیٹ الیکشن کے بعد صحافی غریدہ فاروقی نے حکومت کے زخموں پر نمک چھڑک دیا

الیکشن کمیشن کی وزیراعظم کیخلاف پریس کانفرنس،وفاقی وزراء بول پڑے

وزیراعظم نے چیئرمین سینٹ کوبلالیا،کیاہونے والاہے؟شہراقتدار سے بڑی خبرآگئی

اگر کسی کو ہمارے فیصلوں پر اعتراض ہے تو ۔۔۔وزیراعظم  کی تقاریرکے بعد الیکشن کمیشن کابھی جواب آگیا،دبنگ اعلان

سبی ، بابر کچ میں بارودی سرنگ  دھماکہ،متعدد افرادزخمی

جنوبی پنجاب کے پانچ محکمے ختم کرنے کا فیصلہ