06:07 am
اسلام آباد ہائیکورٹ بار کا ججز کے مجوزہ ناموں پر تحفظات کا اظہار

اسلام آباد ہائیکورٹ بار کا ججز کے مجوزہ ناموں پر تحفظات کا اظہار

06:07 am

اسلام آباد ( خصوصی نیوز رپورٹر) اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے عدالت عالیہ اسلام آباد میں نئے ججز کی تعیناتی کیلئے مجوزہ ناموں پر اپنے تحفظات کا اظہار کر دیا ہے۔ ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو باڈی کے اجلاس کے دوران دیگر صوبوں سے ججز کی نامزدگی کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ ایڈووکیٹ کاشف سرور پراچہ اور ایڈووکیٹ ایواز زہری کی نامزدگی کو فوری طور پر واپس لیا جائے۔ وکلاءنے مذمتی قرارداد بھی پیش کی جس میں کہا گیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز کی تعیناتی صرف اسلام آباد بار کے پانچ ہزار ممبران میں سے کی جائے جوکہ تعداد کے لحاظ سے ملک کی تیسری بڑی بار ہے اور بار کا یہ مطالبہ ہے کہ اس قرارداد پر عمل کیا جائے بصورت دیگر احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی۔ اظہار