06:07 am
 بد عنوانی کا خاتمہ  اولین ترجیح  ے ،چیئرمین نیب

بد عنوانی کا خاتمہ اولین ترجیح ے ،چیئرمین نیب

06:07 am

اسلام آباد(نیوزایجنسی) قومی احتساب بیورو کے چےئر مین جسٹس(ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ بد عنوانی کا خاتمہ نیب کی اولین ترجیح ہے، نیب احتساب سے کیلئے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان کے وکلاء کے ایک وفد سے گفتگو میں کیا ۔جس میں حاجی عطاء اللہ لانگو، وائس چےئر مین بلوچستان بار کونسل راہب خان بلیدی ، چےئر مین ایگزیکٹیو کمیٹی منیر احمد خان کاکڑ ممبر جوڈیشنل کمیشن آف پاکستان اورمحمد سلیم سلہری ایڈووکیٹ شام تھے جنہوں نے نیب ہیڈ کوارٹرز میں ان سے ملاقات کی اور قومی احتساب بیورو کے چےئر مین جسٹس جاوید اقبال کی سربراہی میں نیب کی کارکردگی کو سراہا، ملاقات کے دوران نیب بلوچستان کی کارکردگی پر تبادلہ خیال کیا گیا اس کے علاوہ وکلاء کے مسائل کا بھی جائزہ لیا گیا۔ چےئر مین نیب جسٹس جاوید اقبال نے وکلاء کو درپیش مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی، بلوچستان کے وکلاء کے وفد جس میں حاجی عطاء اللہ لانگو ، وائس چےئر مین بلوچستان بار کونسل ، راہب خان بلیدی ، چےئر مین ایگز یکٹیو کمیٹی منیر احمد خان کاکڑ ، ممبر جوڈیشنل کمیشن آف پاکستان اورمحمد سلیم سلہری ایڈووکیٹ شامل تھے ملک سے بد عنوانی کے خاتمے کے لئے نیب جو کاوشیں کررہا ہے اس میں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ چےئر مین نیب جسٹس جاوید اقبال نے کہا کہ بد عنوانی کا خاتمہ نیب کی اولین ترجیح ہے نیب احتساب سے کیلئے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے نیب نے گزشتہ 16 ماہ کے اندر جو اقدامات اٹھائے ہیں ان کی وجہ سے ملک سے بد عنوانی کے خاتمے اور بد عنوان عناصر کو قانون کے مطابق انجام تک پہنچایا جا رہا ہے جس کا اعتراف معتبر ملکی اورغیر ملکی اداروں نے اپنی رپورٹس میں واضح طور پر کیا ہے۔ چیئرمین نیب

تازہ ترین خبریں