06:07 am
راولپنڈی پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن کی باڈی تحلیل

راولپنڈی پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن کی باڈی تحلیل

06:07 am

راولپنڈی(سپیشل رپورٹر)راولپنڈی پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن کی باڈی کو تحلیل کردیا گیانئے الیکشن 2019/20 کے شیڈول کا اعلان آئندہ چند روزمیں کیا جائیگا۔ اس امر کا فیصلہ گزشتہ روز راجہ عابدمحمود کی زیرسرپرستی راولپنڈی پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن کے اجلاس میں کیا گیاجس میں ایسوسی ایشن کے تمام عہدیداروں نے شرکت کی اس موقع پر راجہ عابدمحمود نے ایسوسی ایشن کی اب تک کی کارکردگی جائزہ لیا اور آئندہ کا لائحہ عمل ترتیب دیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے راجہ عابد محمود نے کہا کہ پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن کے ممبران کے مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہے اور کوشش ہے ماضی سے بہتر کارکردگی دکھانے والے عہدیداران منتخب ہوکر عملی طور پر کام کریں