06:07 am
چائنہ  کے وفد کا پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی کا دورہ

چائنہ کے وفد کا پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی کا دورہ

06:07 am

راولپنڈی (سپیشل رپورٹر)چائنہ کی حازہونگ زرعی یونیورسٹی کے سات رکنی وفد کا پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی کا دورہ اس موقع پر یونیوروسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قمرالزماں اور پرو۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرندیم اختر عباسی سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر انھوں نے کہا کہ چین اور پاکستان کے درمیان قریبی اور دوستانہ تعلقات ہیں اور دونوں ممالک کی عوام ا یک دوسرے کو بہت احترام کی نگاہ سے دیکھتی ہے پاکستان اور چائنہ کے درمیان باہمی شتراک کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک منصوبے سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزیدمضبوط ہوئے ہیں۔وائس چانسلر اورپر و۔وائس چانسلر نے وفد کو یونیورسٹی میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ ساتھ تعلیم و تحقیق کے دیگر پہلوؤں بلخصوص زراعت کے حوالے سے توجہ مرکوز کراتے ہوئے پاکستان میں جدید زرعی اصلاحات متعارف کرنے کے لئے یونیورسٹی کی کارکردگی کے بارے میں آگاہ کیا اور جامعہ میں جاری و ساری ترقیاتی ، علمی اور تحقیقاتی منصوبوں کے بارے میں شرکاء کو آگاہ کیا ۔ اپنے دورے پر وفد نے بارانی زرعی یونویرسٹی کے طلباء کا سکالرشپ کے لئے انٹرویوز بھی کئے اور منتخب طلباء اب باقی تعلیم چائنہ یونیورسٹی میں مکمل کریں گے۔

تازہ ترین خبریں