06:07 am
 واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے  رہائشی فلیٹس میں بغیر میٹر  بجلی سپلائی ہونے کا انکشاف

واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے رہائشی فلیٹس میں بغیر میٹر بجلی سپلائی ہونے کا انکشاف

06:07 am

ترنول ( نمائندہ اوصاف ) واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ سنگجانی کے رہائشی فلیٹس میں بغیر میٹر کے بجلی سپلائی ہونے کا انکشاف ۔ سی ڈی اے کو لاکھوں کا ٹیکہ۔ ملازمین بغیر بل ادا کیئے اے سی کی سہولت سے مستفید ہونے لگے ۔ محکمہ واپڈا بھی غیر قانونی کام میں برابر کا شریک ۔ تفصیلات کے مطابق سنگجانی میں واقع اسلام آباد اور کنٹونمنٹ راولپنڈی کے رہائشیوںکیلئے صاف پانی کے لگے پلانٹ کے ملازمین واپڈا ملازمین کیساتھ ملی بھگت کرکے بغیر بجلی کے بل ادا کیئے دن رات اے سی کی سہولت سے مستفید ہونے لگے ۔ سی ڈی اے کی طرف سے بنے 28رہائشی فلائٹوں میںافسران اور ملازمین رہائش پذیر ہیں جہاں کسی بھی فلیٹ میں کوئی بجلی کا میٹر نہیں لگا ہوا ملازمین مفت کی بجلی سے دن رات اے سی ، ہیٹر ، گیزر کے بلا تعطل استعمال سے مستفید ہونے لگے جس سے محکمہ سی ڈی اے کو لاکھوں کا نقصان ہو رہا ہے ۔ واضح رہے کہ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ میں بغیر لوڈشیڈنگ بجلی کی سپلائی جاری رہتی ہے اور سٹریٹ لائٹ سے ڈائریکٹ تاریں لگا کر رہائشی فلیٹوں کو بجلی کی فراہمی ہو رہی ہے جس میں متعلقہ واپڈا اہلکار بھی بھرپور مستفید ہو رہے ہیں ۔

تازہ ترین خبریں