06:07 am
 راولپنڈی ،   چوروں نے نقدی، طلائی زیورات،و دیگر اشیاء لے اڑے

راولپنڈی ، چوروں نے نقدی، طلائی زیورات،و دیگر اشیاء لے اڑے

06:07 am

Jراولپنڈی(جنرل رپورٹر)چوری کی مختلف وارداتوں میں چوروں نے نقدی، طلائی زیورات،و دیگر اشیاء لے اڑے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائن پولیس کو محمد احسن مرزانے بتایا کہ نامعلوم چوروں نے میرے گھر کے تالے توڑ کر طلائی زیورات، نقدی70000روپے، موبائل،گھڑی چوری کرلئے ہیں۔تھانہ مری پولیس کو محمد ندیم نے بتایا کہ سوراسی چوک میں جنرل سٹور بنا رکھا ہے ،صبح دکان کھولی تو دوکان کے اندر سامان بکھرا پڑا تھا دوکان کے پیچھے سٹور کے اوپر سے چھت میں لگی ہو ئی لوہے کی چادر نامعلوم چوروں نے کاٹ کر اندر داخل ہو کر غلے میں پڑی ہو ئی رقمً 100000روپے اور3چار ڈبے سگریٹ گولڈلیف ، کپسٹین اور مارون وغیرہ چوری کر کے لے گئے ہیں ۔پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

تازہ ترین خبریں