06:07 am
   آکسفورڈ میں داخلے پر ابوکی لوٹ مار نظر نہیں آئی، فردوس عاشق

آکسفورڈ میں داخلے پر ابوکی لوٹ مار نظر نہیں آئی، فردوس عاشق

06:07 am

اسلام آباد (نیوزایجنسی ) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ جب کسی نے کرپشن کے پیسے پر آکسفورڈ یونیورسٹی میں داخلہ لیا ہو تو ایسے ہی ہوتا ہے کہ ابو، پھوپھو، انکلز کی لوٹ مار نظر نہیں آتی، وزیراعظم عمران خان نے ممالک میں معاشی واقتصادی تعاون کی بات کی،بلاول نے پاکستان کے غریبوں کے بچوں کی فیسوں کے پیسے پر تعلیم حاصل کی۔ بلاول بھٹو زرداری کی ٹوئٹ پر ردعمل میں وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ جب کسی نے کرپشن کے پیسے پر آکسفورڈ یونیورسٹی میں داخلہ لیا ہو تو ایسے ہی ہوتا ہے کہ ابو، پھوپھو، انکلز کی لوٹ مار نظر نہیں آتی، وزیراعظم عمران خان نے ممالک میں معاشی واقتصادی تعاون کی بات کی، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اصل موضوع کو سیاسی نمبرسکورنگ کے لئے استعمال کرنا افسوسناک اور قابل مذمت ہے،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا بلاول نے پاکستان کے غریبوں کے بچوں کی فیسوں کے پیسے پر تعلیم حاصل کی،بلاول کی سیاسی فلم سکرین پر آنے سے پہلے ہی فلاپ ہو چکی ہے،پیپلز پارٹی سندھ سے بھی ختم ہو رہی ہے،چیخ و پکار اور آہو بکاہ سے دم توڑتی سیاست زندہ نہیں رہ سکتی۔ فردوس عاشق

تازہ ترین خبریں