06:07 am
  عمران خان کے جاپان جرمنی کی سرحد بارے بیان پر شدیدتنقید

عمران خان کے جاپان جرمنی کی سرحد بارے بیان پر شدیدتنقید

06:07 am

اسلام آباد(وقائع نگار ) دوسری جنگ عظیم کے بعد جاپان اور جرمنی کی سرحدی تجارت سے متعلق وزیراعظم عمران خان کے بیان پر انہیں شدید تنقید کا سامنا ہے۔وزیراعظم نے دورہ ایران کے دوران مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سے گفتگو کے دوران کہا کہ اگر آپ ایک دوسرے سے تجارت کریں گے تو آپ کے تعلقات خودبخود مضبوط ہوجائیں گے۔اس کی مثال دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ دوسری جنگ عظیم کے دوران لاکھوں سویلین ہلاک ہوئے جس کے بعد جرمنی اور جاپان نے فیصلہ کیا کہ وہ سرحد پر مشترکہ تجارتی صنعت لگائیں گے۔ شدیدتنقید

تازہ ترین خبریں