06:07 am
اصغر خان کیس، ایف آئی اے کا رویہ حیران کن ہے، فواد چوہدری

اصغر خان کیس، ایف آئی اے کا رویہ حیران کن ہے، فواد چوہدری

06:07 am

اسلام آباد(نیوز ایجنسی ) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اصغر خان کیس میں ایف آئی اے کے رویئے کو حیران کن قرار دیتے ہوئے کہا کیس میں ملوث افراد کو سزا جمہوریت اور شفاف انتخابات کی بنیاد ہے، کیس میں ایسا نہ ہوا تو بہت بڑی بدقسمتی ہو گی۔وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اصغر خان کیس کے حوالے سے کہا اصغر خان کیس میں ایف آئی اے کا رویہ حیران کن ہے، وزیر داخلہ کولکھاایف آئی اے کامقف پی ٹی آئی موقف کے برعکس ہے۔فوادچوہدری کا کہنا تھا کیس میں ملوث افرادکوسزا جمہوریت اور شفاف انتخابات کی بنیاد ہے، کیس میں ایسا نہ ہوا تو بہت بڑی بدقسمتی ہوگی۔ فواد چوہدری

تازہ ترین خبریں