06:07 am
کمپنی کو بوگس چیک دینے والے 8 افراد کے خلاف مقدمہ درج

کمپنی کو بوگس چیک دینے والے 8 افراد کے خلاف مقدمہ درج

06:07 am

Jراولپنڈی(جنرل رپورٹر) کمپنی کو بوگس چیک دینے والے 8 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر بیرونی پولیس کوزونل منیجر نعیم الیکٹرونکس راولپنڈی محمد اکمل قریشی نے بتایا کہ ہماری اڈیالہ روڈ برانچ سے جہاں سے ذیشان رضا نے ایک AC 93000کا لیا جس کے عوض ایک چیک دیا، رحمن حنیف نے AC 77400کا لیا جس کی عوض ایک چیک دیا ،عمر سلطان نے ایک ACمالیتی69600کا لیا جس کے عوض ایک چیک دیا عاصم شبیر نے ایک فریج مالیتی 97600روپے کا لیا اور ایک چیک دیا عمران خان نے ایک موبائل فون مالیتی54000کا لیا اور ایک چیک دیا مزمل حسین شاہ نے ایک موبائل فون مالیتی47000روپے کا لیا اورایک چیک دیا جو ڈس آنر ہو گیا ، پولیس نے8افراد کے خلاف مقدمہ د رج کرلیا ہے۔

تازہ ترین خبریں