06:08 am
فاٹا کے بے حال عوام پر ٹیکسوں کی بوچھاڑ کر دی گئی،قائمہ کمیٹی

فاٹا کے بے حال عوام پر ٹیکسوں کی بوچھاڑ کر دی گئی،قائمہ کمیٹی

06:08 am

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سفیران کے چیئرمین سینیٹر تاج محمد آفریدی نے پارلیمنٹ ہاؤس میں کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ فاٹا اصلاحاتی عمل کے تحت فاٹا کے عوام کے ساتھ کچھ وعدے کئے گئے تھے جن پر من و عن عملدرآمد حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے تاہم اس کے برعکس فاٹا کے عوام پر ناجائز بوجھ ڈالا جارہا ہے اور فاٹا کے بے حال عوام پر ٹیکسوں کی بوچھاڑ کر دی گئی ہے۔ایف بی آر اور ٹیسکو کی جانب سے فاٹا میں بجلی کے اوپر ٹیکس محصولات کے معاملہ پر تفصیلی بریفنگ لیتے ہوئے کمیٹی نے کہا کہ فاٹا اصلاحات کے تحت یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ فاٹا کے عوام سے 5 سال تک کسی قسم کا ٹیکس نہیں لیا جائے گا۔ سینیٹر اورنگزیب اورکزئی نے ایسے کسی بھی اقدام کو فاٹا کے ساتھ نا انصافی قرار دیا ۔انہوں نے کہا کہ بجلی پر جو ٹیکس لیا جارہا ہے وہ فاٹا کے عوام کے ساتھ نا انصافی کے مترادف ہے اور اس پر احتجاج بھی کیا جائے گا۔فاٹا کے صنعتکاروں کے نمائندے نے بھی کمیٹی کو ٹیکسوں کے باعث صنعتوں کو درپیش مسائل کے مناسب حل کے حوالے سے تفصیلی نقطہ نظر سے آگاہ کیا ۔گورنر ماڈل سکول جنوبی وزیرستان کے امور کو بہتر بنانے کیلئے چیئرمین کمیٹی سینیٹر تاج محمد آفریدی نے سیکرٹری تعلیم اور فاٹا سیکرٹریٹ کے حکام کو آئندہ اجلاس میں طلب کر لیا۔ سیکرٹری سفیران نے بتایا کہ ماڈل سکول کی تنخواہوں کیلئے فنڈز جاری کر دیئے گئے ہیں ۔ٹیسکو حکام نے بتایا کہ فاٹا کے ذمے2 ارب روپے کے واجبات ہیں جب تک بجلی کے بل نہیں ملیں گے ہم آگے نہیں بڑھ سکتے ۔کسانوں کو ریلیف پیکج دینے کے حوالے سے کمیٹی نے وزارت خزانہ ، سٹیٹ بنک اور زرعی ترقیاتی بنک کو احکامات جاری کیے کہ اگلے اجلاس میں درست اعداد و شمار کے ساتھ کمیٹی کو رپورٹ پیش کریں تاکہ مسئلے کا مناسب حل نکالا جا سکے اور فاٹا کے کسانوں کو مناسب ریلیف فراہم کیاجا سکے ۔ بوچھاڑ

تازہ ترین خبریں