06:08 am
پارلیمنٹرین کے اثاثوں کی چھان بین کیلئے حکمت عملی تیار

پارلیمنٹرین کے اثاثوں کی چھان بین کیلئے حکمت عملی تیار

06:08 am

اسلام آباد(نیوز ایجنسی ) الیکشن کمیشن نے پارلیمنٹرین کے اثاثوں کی چھان بین کیلئے حکمت عملی تیار کر تے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمنٹرین اور سیاسی جماعتوں کے اکائونٹس کی تفصیلات بنک سے بھی لی جائیں گی۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ترجمان الطاف احمد خان نے سیاسی جماعتوں اثاثوں کی چھان بین اور قبائلی علاقوں میں انتخابات سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا الیکشن کمیشن نے ارکان پارلیمنٹرین کے اثاثوں کی چھان بین کے لیے حکمت عملی تیار کر لی ہے ، ارکان پارلیمنٹرین اور سیاسی جماعتوں کے اکاونٹس کی تفصیلات بنک سے بھی لی جائے گی۔الطاف احمد خان نے کہا سیاسی جماعتوں کے اکاونٹس اور پارلیمنٹرین کے اثاثوں کی چھان بین کا کام جاری ہے، ارکان پارلیمنٹرین اور جماعتوں کے اثاثوں کی چھان بین فنانسنگ ونگ کر رہا ہے ۔ترجمان نے کہا فاٹا میں انتخابات کی تیاریاں جاری ہیں جلد انتخابات ہوں گے ، فاٹا میں حلقہ بندیوں کا کام مکمل ہو گیا ہے ،الیکشن کمیشن کا کام انتخابات کرانا ہے جس کے لئے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں۔ حکمت عملی

تازہ ترین خبریں