06:08 am
 جعلی شادی سرٹیفکیٹ تیار کرنیوالے ملزمان کی  ضمانتیں خارج

جعلی شادی سرٹیفکیٹ تیار کرنیوالے ملزمان کی ضمانتیں خارج

06:08 am

راولپنڈی (جنرل رپورٹر)سپیشل جج سنٹرل ایف آئی اے نثار بیگ نے پانچ بچوں کی ماں کا جعلی شادی سرٹیفکیٹ تیار کرنیوالے چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ کے 2 سرکاری ملازمین اور شوہر ہونے کے دعویدار کی عبوری ضمانتیں خارج کر دی ہیں ، ایف آئی اے حکام نے تینوں ملزمان کو کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا، گرفتار ہونے والے ملزمان میں کینٹ بورڈ مجسٹریٹ کا ریڈرمحمد اشتیاق کنٹونمنٹ بورڈ چکلالہ کا کمپیوٹر آپریٹرمحمد سخاوت اورشوہر ہونے کے دعویدار زبیر کلیم شامل ہیں۔ عدالت نے ایک ملزم رجسٹرار نکاح خواں محمد اظہر یوسف کی ضمانت کی توثیق کرتے ہوئی کنفرم کر دی ،ملزمان کیخلاف نادیہ نسرین کی درخواست پر ایف آئی اے اسلام آباد راولپنڈی سرکل نے فراڈ کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا

تازہ ترین خبریں