06:08 am
سی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس،20کروڑ کی لاگت کا منصوبہ منظور

سی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس،20کروڑ کی لاگت کا منصوبہ منظور

06:08 am

اسلام آباد (نیو زایجنسی ) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار کی زیر صدارت سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں 20 کروڑ 24 لاکھ روپے کی لاگت کا 1 منصوبہ منظور ، جبکہ 17 ارب روپے کی لاگت کا ایک منصوبہ مزید منظوری کیلئے ایکنک کو بھجوا دیا گیا۔اجلاس میں سیکرٹری پلاننگ ظفر حسن ، وفاقی وزارتوں اور صوبائی محکموں کے اعلی حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں ذرائع ابلاغ اور آبی وسائل سے متعلق منصوبے پیش کیے گئے۔ سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں کے پی حکومت کی جانب سے " خیبر پختونخواہ میں سیاحت کے فروغ کے لیے 17000 ملین روپے کی لاگت کا منصوبہ پیش کیا گیا ، اس منصوبے کا مقصد خیبر پختونخوا میں اقتصادی ترقی ، نوکریوں اور ریونیو کا حصول ، مقامی کمیونٹی کی ترقی ، غربت کی شرح میں کمی لانا ، سڑکوں کی تعمیر ، سیاحوں کے لیے سہولیات ، مارکیٹنگ اور نجی سیکٹر کے ذریعے سیاحت کو فروغ دینا ہے ، اس موقع پر بات کرتے ہو ئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سیاحت کے فروغ کیل? خیبر پختونخواہ اہم اقدامات کر رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ سیاحت کے فروغ سے معیشت بھی پروان چڑھے گی۔ اجلاس نے اس منصوبے کو حتمی منظوری کے لیے ایکنک بھجوا دیا گیا۔ منظور

تازہ ترین خبریں