06:08 am
ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ اولین ترجیح ہے، چیئرمین نیب

ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ اولین ترجیح ہے، چیئرمین نیب

06:08 am

اسلام آباد ( خصوصی نیوز رپورٹر) قومی احتساب بیورو کے چئیرمین جسٹس جاوید اقبال سے بلوچستان کے وکلا ء کے ایک وفد جس میں حاجی عطا ء اللہ لانگو ،وائس چئیرمین بلوچستان بار کونسل ،را ہب خان بلیدی ،چئیرمین ایگزیکٹیو کمیٹی ،منیر احمد خان کاکڑ ،ممبر جوڈیشل کمیشن آف پاکستان اور محمد سلیم سلہری ایڈووکیٹ نے نیب ہیڈ کوارٹر ز میں ملاقات کی اورقومی احتساب بیورو کے چئیرمین جسٹس جاوید اقبال کی سربراہی میں نیب کی کارکردگی کو سراہا ۔ ملاقات کے دوران نیب بلوچستان کی کارکردگی پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس کے علاوہ وکلاء کے مسائل کا بھی جائزہ لیا گیا۔ چئیرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے وکلاء کو درپیش مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔ بلوچستان کے وکلا ء کے وفدجس میں حاجی عطا ء اللہ لانگو ،وائس چئیرمین بلوچستان بار کونسل ،را ہب خان بلیدی ،چئیرمین ایگزیکٹیو کمیٹی ،منیر احمد خان کاکڑ ،ممبر جوڈیشل کمیشن آف پاکستان اور محمد سلیم سلہری ایڈووکیٹ شامل تھے۔ انہوں نے ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کیلے نیب جو کاوشیں کر رہا ہے اس میں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے کہا کہ ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ نیب کی اولین ترجیح ہے۔نیب احتساب سب کیلئے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ چیئرمین نیب

تازہ ترین خبریں