06:08 am
 بارش کا سلسلہ آج دوسرے روز بھی جاری رہے گا، محکمہ موسمیات

بارش کا سلسلہ آج دوسرے روز بھی جاری رہے گا، محکمہ موسمیات

06:08 am

اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی)ملک کے مختلف حصوں میں بارش کا سلسلہ آج دوسرے روز بھی جاری رہے گا۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہزارہ، کوہاٹ، پشاور اور مالاکنڈ ڈویژن میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا: مالم جبہ،پٹن08، پشاور(سٹی 04،پی اے ایف08)، دیر(اپر07، لویٗر04)، بالاکوٹ06، کلام03،دروش، میرکھانی02، سیدوشریف اور پاراچنار میں 01 ملی میٹر بارش ریکادڑ کی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا میں اکثر مقامات پر جبکہ شمال مشرقی بلوچستان (کوئٹہ، ژوب، قلات، نصیرآباد اور سبی ڈویژن )،پنجاب،اسلام آباد ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ سکھر ڈویژن میں چند مقامات پر تیزہوائیں/آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دوران بعض مقامات پر درمیانی اور چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہےجبکہ بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر میں چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔گذشتہ روز ریکارڈ کیےگئےگرم ترین مقامات کےدرجہ حرارت کے مطابق جیکب آباد، دادواور خانپورمیں46 جبکہ شہید بینظیرآباد اورلاڑکانہ میںدرجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبریں