06:08 am
سعودی عرب میں قید تمام پاکستانیوں کو رہا کیا جائے،فرحت اللہ بابر

سعودی عرب میں قید تمام پاکستانیوں کو رہا کیا جائے،فرحت اللہ بابر

06:08 am

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی)پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے سیکریٹری جنرل سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر نے اسلام آباد کے ایک مقامی ہوٹل میں جسٹس پروجیکٹ پاکستان کی رپورٹ کے اجراءکے موقع پر اپنی تقریر میں کہا کہ سعودی عرب میں قید 2000پاکستانیوں میں سے صرف 200 کو رہائی دی گئی ہے جبکہ سعودی فرما روا نے اپنے حالیہ دورہ پاکستان کے موقع پر وعدہ کیا تھا کہ سعودی عرب میں قید تمام پاکستانیوں کو رہا کیا جائے گا۔ سینیٹر بابر نے عمران خان سے کہا کہ کراﺅن پرنس سے باقی پاکستانیوں کی رہائی کے لئے بھی کہیں جنہیں انہوں نے خود سعودی عرب میں پاکستانیوں کا سفیر قرار دیا تھا۔ سینیٹر بابر نے کہا کہ پاکستانیوں کو مختلف اسامیوںپر بھرتیوں میں بے تہاشہ بے قائدگیاں ہیں جس میں انسانی اسمگلنگ سے لے کر مزدوروں سے منشیات کا کام کرانے تک بے قاعدگیاں شامل ہیں جنہیں ٹھیک کرنے کی کسی بھی حکومت نے کوشش نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ قانون اس بات پر پابندی لگاتا ہے کہ کوئی بھی بھرتی کرنے والی ایجنسی استحصال نہ کرے لیکن یہ بے اصول عناصر مستقل یہ کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ تو صرف قانون بنا سکتی ہے لیکن اس کے بعد ان پر عملدرآمد کرانے کا کوئی اختیار نہیں فرحت اللہ بابر

تازہ ترین خبریں