06:08 am
سلیکٹڈ وزیراعظم نے اپنی ہی ٹیم کو آوٹ کر دیا، نفیسہ شاہ

سلیکٹڈ وزیراعظم نے اپنی ہی ٹیم کو آوٹ کر دیا، نفیسہ شاہ

06:08 am

اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم نے اپنی ہی ٹیم کو آوٹ کر دیا،اگر کوئی کپتان اپنی ہی ٹیم کو آوٹ کرے تو وہ میچ فکسنگ میں آتا ہے،فواد چوہدری پچھلے 8 ماہ سے لگاتار وزیراعظم کے لیے لفظی جنگ لڑ رہے تھے،سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی وزارت دے کر وزیراعظم نے فواد چودھری کو خلا میں بھیج دیا ہے،شہریار آفریدی جو عمران خان کے آل راونڈر تھے انہیں ایسی وزرات دی گئی جس کو حکومت خود ختم کر چکی ہے۔منگل کو پارلیمنٹ ہا ئو س کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ پارلیمنٹری رپورٹرز ایسوسی ایشن کے انتخابات میں کامیاب ہونے والے پینل کو مبارکباد دیتی ہوں نفیسہ شاہ

تازہ ترین خبریں