06:08 am
زراعت اور لائیوسٹاک  کیلئے44ارب کے11منصوبے منظور

زراعت اور لائیوسٹاک کیلئے44ارب کے11منصوبے منظور

06:08 am

اسلام آباد(ناصر نقوی سے)وفاقی حکومت نےزرا عت ا ور لائیوسٹاک کی ترقی کیلئے 44 ارب روپے کی لاگت سے11 منصوبوں کی منظوری دیدی۔ وفاقی حکومت نے زرعی شعبے کی ترقی کیلئے نیشنل ایگریکلچر ایمرجنسی کے اعلان کے نتیجے میں خیبرپختونخوا کے زراعت و لائیو سٹاک کے فروغ کےکیلئے 11 منصوبے رکھے ہیں جن کی کُل لاگت تقریباً 44 ارب روپے ہوگی۔ وفاقی حکومت نے نیشنل ایگریکلچر ایمرجنسی کے نفاذ کے لیے وفا قی وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ کو فوکل منسٹری کی ذمہ داریاں دی ہیں۔خیبر پختونخوا کے زراعت و لائیو سٹاک شعبے کے 11 منصوبوں کو سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی سی ڈی ڈبلیو پی میں شامل کرنے کیلئے پروینشنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی پی ڈی ڈبلیو پی نے منظوری دی ہے۔مذکورہ ترقیاتی منصوبے تین اقسام پر مشتمل ہیں جن میں 3 منصوبے واٹر سیکٹر سے متعلق ہیں ۔ان منصوبوں میں زیر زمین پانی کو محفوظ کرنا،14 ہزار آبی کھالوں کی تعمیر و مرمت،5 ہزار پانی ذخیرہ کرنے کے واٹر ٹینکس،34ہزار ایکڑ زمین کی ہمواری،700 ٹیوب ویلوں پر شمسی توانائی کے نظام کی تنصیب،3 ہزار حفاظتی پشتوں کی تعمیر کے علاوہ 4 ہزار ایکڑ رقبے پر باغات،فصلات اور دیگر چارہ جات کی کاشت شامل ہیں۔اسی طرح 4 منصوبے گندم،چاول،گنے اورتیل دار اجناس کے فروغ اور پیداوار میں اضافے کیلئے بھی شامل کئے گئے ہیں۔ منظوری

تازہ ترین خبریں