06:08 am
نندی پور ریفرنس، بابر اعوان نے بریت کی درخواست پر دلائل مکمل کر لئے

نندی پور ریفرنس، بابر اعوان نے بریت کی درخواست پر دلائل مکمل کر لئے

06:08 am

اسلام آباد(خبر نگار)احتساب عدالت نمبر2کے جج محمد ارشدملک کی عدالت میں زیرسماعت نندی پورپراجیکٹ تاخیرسے سرکاری خزانے کونقصان کے ریفرنس میں سابق وفاقی وزیربابراعوان نے اپنی بریت کی درخواست پردلائل مکمل کرلئے۔گزشتہ روزسماعت کے دوران سابق وفاقی وزیر بابر اعوان،شمائلہ محمود،ریاض کیانی عدالت پیش ہوئے اس موقع پربابراعوان نے اپنی بریت کی درخواست پردلائل دیتے ہوئے کہاکہ میرے خلاف نیب کی جانب سے ابھی تک کوئی دستاویز پیش نہیں کی گئی،مجھ پر الزام لگایا کہ میں نے نندی پور پاور پراجیکٹ میں تاخیر کی،اس موقع پربابر اعوان نے قانونی رائے لینے کیلئے لکھا گیا خط عدالت میں پڑھ کر سنایااورکہاکہ میں عدالت کو بتاتا ہوں کہ وزارت قانون سے اجازت کیا مانگی گئی،وزارت قانون سے مکمل اختیارات بیرون ملک کی پرائیویٹ فرم کو دینے کی اجازت مانگی گئی،ہم کس طرح ریاست کے مکمل اختیارات تھوڑی سی رقم کیلئے پرائیویٹ فرم کو دے سکتے تھے،میں تب وزیر قانون نہیں تھا اگر ہوتا تو بھی اس طرح کی سمری اپروو نہ کرتا،کہتے ہیں وزارت قانون نے جواب نہیں دیا، وزارت قانون نے ہر بار جواب دیا،اپروول سیکشن افسر دیتا ہے، وزیر کبھی بھی اپروول نہیں دیتا، میرے اوپر لگایا گیا یہ الزام بالکل بے بنیاد ہے۔عدالت نے بریت کی درخواست پر کیس کی سماعت 26 اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے ریفرنس کے مزیدگواہ 6مئی کوپیش کرنے کی ہدایت کردی۔ دلائل مکمل