06:09 am
شکایات کا ترجیحی بنیادوں پر ازالہ کیا جائے ،آئی جی اسلام آباد

شکایات کا ترجیحی بنیادوں پر ازالہ کیا جائے ،آئی جی اسلام آباد

06:09 am

اسلام آباد ( خصوصی نیوز رپورٹر)انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان نے کہا ہے کہ پی ایم ڈی یو پورٹل پر موصول ہونے والی شکایات کا ترجیحی بنیادوں پر ازالہ کیا جائے ،تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان نے گزشتہ روز پی ایم ڈی یو پورٹل پر موصول ہونے والی شکایات کے سلسلہ میں ایک اہم اجلاس کی صدارت کی جس میں اے آئی جی آپریشنز سردار غیاث گل،فوکل پرسن ڈی ایس پی سلیم شاہ کے علاوہ آپریشنز،ٹریفک ڈویژنز اور آئی جی آفس کے نمائندگان نے بھی شرکت کی،آئی جی اسلام آباد نے پینڈنگ شکایات پر سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز اور ایس ایس پی ٹریفک کو ہدایات جاری کیں کہ شہریوں کی شکایات کو خود دیکھیں اور ان کا ترجیحی بنیادوں پر ازالہ کریں ،آئی جی اسلام آباد نے اے آئی جی آپریشنز کو ہدایت کی کہ وہ پی ایم ڈی یو پورٹل کی خود نگرانی کریں اور ایک ایسا لائحہ عمل ترتیب دیں جس کے تحت مثبت فیڈ بیک کو 65فیصد سے 80فیصد تک بڑھایا جائے ،اے آئی جی آپریشنز کے ساتھ دو زیرتربیت اے ایس پیز میڈم عقیلہ نقوی اور رانا حسین بھی مدد فراہم کریں گے آئی جی