06:09 am
وزیراعظم پر سوال اٹھانے والے کرپشن کیسز بھگت رہے، ترجمان

وزیراعظم پر سوال اٹھانے والے کرپشن کیسز بھگت رہے، ترجمان

06:09 am

اسلام آباد( نیوز ایجنسی ) ترجمان وزیراعظم ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی اہلیت پر سوالات اٹھانے والوں کو یہ ذہن میں رکھنا چاہیے ان کی آدھی سے زیادہ پارٹی کرپشن کیسز بھگت رہی ہے،بلاول کے ارد گرد نیب زدہ سیاسی ٹولہ ہے، کابینہ میں ردوبدل وزیراعظم کا اختیار ہے، عمران خان واضح الفاظ میں کہہ چکے ہیں کہ جو وزیر پرفارم نہیں کریگاوہ گھر جائیگا۔اپوزیشن کی جانب سے تنقید کرنے پر ترجمان وزیراعظم ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ عمران خان کی اہلیت پر سوالات اٹھانے والوں کو یہ ذہن میں رکھنا چاہیے ان کی آدھی سے زیادہ پارٹی کرپشن کیسز بھگت رہی ہے، پوری اپوزیشن مل کر بھی وزیراعظم عمران خان پر ایک پیسہ کی کرپشن ثابت نہیں کر سکی۔ندیم افضل چن نے کہا کہ کابینہ میں ردوبدل وزیراعظم کا اختیار ہے، عمران خان واضح الفاظ میں کہہ چکے ہیں کہ جو وزیر پرفارم نہیں کرے گا وہ اس کو تبدیل کر دیں گے، عمران خان عوام کے ووٹ کی طاقت سے وزیراعظم بنے، وزیراعظم عمران خان اس ملک کی کرپٹ اشرافیہ کے خلاف غریب آدمی کو مقدمہ لڑ رہے ہیں لہذا اس کیس میں جیت حق اور سچ کی ہوگی۔ن ترجمان

تازہ ترین خبریں