06:09 am
ذرائع ابلاغ   مقبوضہ کشمیر کی حقیقی تصویر دنیا کو دکھائیں ، سردار مسعود

ذرائع ابلاغ مقبوضہ کشمیر کی حقیقی تصویر دنیا کو دکھائیں ، سردار مسعود

06:09 am

اسلام آباد ( نامہ نگار) آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے قومی ذرائع ابلاغ اور میڈیا پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیر کی حقیقی تصویر دنیا کو دکھانے اور قومی سلامتی کے حوالے سے ملک کے بیانیے کو فروغ دینے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے اسلام آباد میں پاکستان ہائوس کے زیر اہتمام 'سفارتی دبائو کم کرنے میں ذرائع ابلاغ کا کردار ' کے عنوان سے قومی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیاسیمینار سے وزارت خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل، سابق وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل نعیم خالد لودھی، پاکستان کے ہائوس کے ڈائریکٹر جنرل رانا اطہر جاوید، کوپن ہیگن سکول آف بزنس کے پروفیسر ڈاکٹر عابد حسین، وقاص مجید اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ صدر آزادکشمیر نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت مختلف اندرونی اور بیرونی خطرات کا سامان ہے جن کا مقابلہ کرنے کے لئے میڈیا عوام کو ذہنی طور پر تیار کرنے کے ساتھ ساتھ ملک کے بیرونی دشمنوں کے منفی اور زہر آلود پروپیگنڈے کا توڑ کرے۔ حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستان اور بھارت کے میڈیا کے کردار کا موازنہ کرتے ہوئے صدر سردار مسعود خان نے کہا کہ پاکستان کے میڈیا نے امن اور جنگ کے خلاف بات کر کے نہایت مثبت کردار ادا کیا جبکہ بھارتی میڈیا نے دہلی کے حکمرانوںکی انتہا پسندانہ سوچ کو آگے بڑہایا اور پورے بھارت میں پاکستان اور کشمیر دشمنی کے جذبات کو بھڑکایا سردار مسعود

تازہ ترین خبریں