11:54 am
دواساز کمپنیوں کی شامت آگئی، حکومت کا سخت ایکشن لینے کا اعلان

دواساز کمپنیوں کی شامت آگئی، حکومت کا سخت ایکشن لینے کا اعلان

11:54 am

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے ادویہ ساز کمپنیوں کے خلاف ایکشن لینے کا اعلان کردیا ہے، مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ دواساز کمپنیوں سے منافع کی رقم واپس لیکر بیت المال میں جمع کروائی جائے گی، تمام اسٹیک ہولڈر کی مشاور ت سے ادویات کی قیمتیں کم کی جائیں گی۔ مشیر اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ عوام کو ادویات کی قیمتیں بڑھنے پر شدید پریشانی کا سامنا تھا، مشیر صحت نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ادویات کی قیمتو ں میں اضافے پر بریفنگ دی۔
تمام اسٹیک ہولڈر کی مشاور ت سے ادویات کی قیمتیں کم کی جائیں گی۔مشیر صحت اسٹیک ہولڈرز سے ملاقاتوں کے بعد ادویات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کریں گے۔انہوں نے کہا کہ دواساز کمپنیوں نے جو منافع کمایا ہے وہ واپس لیکر بیت المال میں جمع کروایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں عوام کو مکمل ریلیف دیا جائے گا، رمضان میں مہنگائی کرنے والوں کی نگرانی کریں گے ۔فردوس عاشق نے کہا کہ موجودہ دور حکومت میں مہنگائی کی شرح پچھلے دور سے کم ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بڑھتی ہوئی امپورٹ اور ایکسپورٹ کم ہورہی ہیں، اس حوالے کابینہ اجلاس میں اسٹریٹجی بہت ضروری ہے۔ مسلم ممالک خاص طور ایران ہمارا ہمسایہ نہیں اسلامی برادرملک ہے، ان کے ساتھ کچھ غلط فہمیوں کی بنیاد پر کچھ چیزیں جنم لے رہی تھیں ان کا تدارک بہت ضروری تھا۔ایرانی قیادت کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے پہلی بار جنرل باجوہ صاحب کے دورے پر کشمیر کو ایک متنازع ایشو مانا اور پاکستان کی مدد کی۔ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان اور ایران کو مل کر دونوں ممالک کے کلچرل ،مذہبی تعلقات اور تجارتی رشتوں کو مضبوط بناناہے۔ وزیراعظم کی تقریرایک نیا عزم ہے،جس کے تحت دونوں ممالک کو آگے بڑھنا ہے۔ خطے میں اقتصادی راہداری منصوبہ جو دونوں ممالک کا جڑا ہے وہ اس وقت منقطع ہے اس کو جوڑنا ہوگا، وزیراعظم نے دورہ ایران پر کابینہ کو اعتماد میں لیا ۔ وزیراعظم عمران خان آئندہ دورہ چین کریں گے۔


تازہ ترین خبریں

الیکشن کمیشن کو دھمکانے کا کیس، فواد چوہدری کی ضمانت منظور

الیکشن کمیشن کو دھمکانے کا کیس، فواد چوہدری کی ضمانت منظور

خود کش حملہ آور پولیس لائنز میں کیسے داخل ہوا؟حیران کن انکشافات سامنے آگئے

خود کش حملہ آور پولیس لائنز میں کیسے داخل ہوا؟حیران کن انکشافات سامنے آگئے

متحدہ عرب امارات  کو پاکستان کے 5 سرکاری اداروں کے شیئرز خریدنےکی پیشکش

متحدہ عرب امارات کو پاکستان کے 5 سرکاری اداروں کے شیئرز خریدنےکی پیشکش

سپریم کورٹ کا بڑا ایکشن، نیب ترامیم کے ذریعے ختم کئے جانیوالے کیسز کا ریکارڈ طلب

سپریم کورٹ کا بڑا ایکشن، نیب ترامیم کے ذریعے ختم کئے جانیوالے کیسز کا ریکارڈ طلب

ترجمان کی شاہدخاقان عباسی کے استعفے کی خبروں کی تردید

ترجمان کی شاہدخاقان عباسی کے استعفے کی خبروں کی تردید

گھر پر پولیس کا چھاپہ،سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کاسخت  ردعمل سامنے آگیا

گھر پر پولیس کا چھاپہ،سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کاسخت ردعمل سامنے آگیا

عمران درست کہتا ہے کہ زرداری اسے قتل کروانا چاہتا ہے،میں اپنے بیان پر قائم ہوں، شیخ رشید

عمران درست کہتا ہے کہ زرداری اسے قتل کروانا چاہتا ہے،میں اپنے بیان پر قائم ہوں، شیخ رشید

پولیس ہمارے گھر کیا بھارتی جاسوس ڈھونڈ رہی تھی، مونس الٰہی کا چھاپے پر ردعمل

پولیس ہمارے گھر کیا بھارتی جاسوس ڈھونڈ رہی تھی، مونس الٰہی کا چھاپے پر ردعمل

مریم نواز سے اختلافات شدید ۔۔۔مرکزی رہنما مسلم لیگ ن شاہد خاقان عباسی پارٹی عہدے سے مستعفی ہو گئے

مریم نواز سے اختلافات شدید ۔۔۔مرکزی رہنما مسلم لیگ ن شاہد خاقان عباسی پارٹی عہدے سے مستعفی ہو گئے

آئی ایم ایف کا پاکستان پر بجلی مہنگی کرنے کیلیے دباؤ،روڈ میپ طلب کرلیا

آئی ایم ایف کا پاکستان پر بجلی مہنگی کرنے کیلیے دباؤ،روڈ میپ طلب کرلیا

بجلی بریک ڈاؤن،نیپرا نے سارا ملبہ این ٹی ڈی سی پرڈال دیا

بجلی بریک ڈاؤن،نیپرا نے سارا ملبہ این ٹی ڈی سی پرڈال دیا

غیرملکی کمپنی انڈس موٹرز کا پلانٹس بند کرنے کا اعلان

غیرملکی کمپنی انڈس موٹرز کا پلانٹس بند کرنے کا اعلان

پاکستانی اداروں کی نجکاری ، پی ڈی ایم حکومت نےآئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے

پاکستانی اداروں کی نجکاری ، پی ڈی ایم حکومت نےآئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے

مسلم لیگ ق کی صدارت کا معاملہ، الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ، چوہدری شجاعت حسین صدر برقرار

مسلم لیگ ق کی صدارت کا معاملہ، الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ، چوہدری شجاعت حسین صدر برقرار