11:55 am
460ارب روپے بھی کم پڑگئے

460ارب روپے بھی کم پڑگئے

11:55 am

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)460ارب روپے بھی کم پڑگئے، ملک ریاض نےمقدمات ختم کروانے کیلئےسپریم کورٹ کو مزید کتنے ارب کی پیشکش کردی؟ جان کر آپ کو قارون کا خزانہ یاد آ جائے گا۔۔۔سپریم کورٹ نے بحریہ ٹائون کی جانب سے راولپنڈی اور مری میں اپنے منصوبوں کی اراضی کے عوض 50 ارب روپے کی پیش کش پر پنجاب حکومت، صوبائی محکمہ جنگلات،نیب ،ماحولیاتی تحفظ کی ایجنسی اور کمشنر راولپنڈی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے متعلقہ حکام کواپنی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے، مزید سماعت 14 مئی تک ملتوی کردی گئی ہے۔
عدالت نے ملک ریاض کے بیٹے علی ریاض ملک کی حاضری سے استثنی کی استدعا مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ عدالت اس معاملے سے متعلق دلائل نہیں سنے گی بلکہ اپنے فیصلے پر عملدرآمد کرائے گی، منگل کوجسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے راولپنڈی اور مری بحریہ ٹائون پراجیکٹس کے حوالے سے عملدرآمد کیس کی سماعت کی ،اس موقع پربحریہ ٹائون کے وکیل اظہر صدیق نے پیش ہوکر ملک ریاض کے بیٹے علی ریاض ملک کی حاضری سے استثنی کیلئے استدعاکی اور عدالت کو بتایا کہ ان کے موکل کو سیکورٹی خدشات لاحق ہیں جس کی بنا ء پر انہیں عدالت میں خاضری سے استثنیٰ دیا جائے ، ان کایہ بھی کہناتھا کہ ہم نے بحریہ ٹائون کراچی کی اراضی کے عوض 460 ارب روپے کی بھاری رقم ادا کرنی ہے، اور جب سے اس قدر بھاری رقم کی ادائیگی کی خبر عام ہو ئی ہے تب سے علی ریاض ملک کو زیادہ سیکورٹی خدشات لاحق ہوگئے ہیں، اس لئے استدعا ہے کہ علی ریاض ملک کودبئی یا لندن سفارتخانے میں بیان حلفی جمع کرانے کی اجازت دی جائے۔ہم سیکورٹی کے حوالے سے عدالت کو ایک باضابطہ درخواست بھی دیں گے، جس پرجسٹس شیخ عظمت سعید نے ان سے کہا کہ جب آپ کی درخواست آئے گی تب عدالت اس کا جائزہ لے گی تاہم عدالت نے علی ریاض ملک کی حاضری سے استثنی کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے صرف فیصلے پرعملدرآمد کرانا ہے، اس معاملے میںدلائل نہیں سنیں گے سماعت کے دوران بحریہ ٹائون کے دوسرے وکیل اعتزاز احسن نے عدالت سے کہا کہ راولپنڈی میں میڈیا ٹائون، پاکستان ٹائون، جوڈیشل ٹائون سمیت کئی منصوبے جنگلات کی زمین پر بنائے گئے ہیںوہاں صرف بحریہ ٹائون نہیں بنا ، جس پر عدالت نے ان سے کہا کہ شاید ایک نام آپ لینا بھول گئے ہیں، آپ ڈی ایچ اے کا نام کیوں نہیں لیتے، تو ایڈووکیٹ طارق رحیم نے کہا کہ ڈی ایچ اے شاملات کی زمین قائم ہے ۔بعد ازاں عدالت نے جنگلات کی اراضی پر قبضے سے متعلق صوبائی حکومت سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے واضح کیاکہ جس نے بھی جنگلات کی اراضی پر قبضہ کررکھا ہے عدالت اس سے نمٹ لے گی ، یاد رہے کہ عدالت نے 21 مارچ کوبحریہ ٹائون کراچی کے منصوبے کی اراضی کے عوض 460 ارب روپے کی پیش کش قبول کرتے ہوئے نیب کو ریفرنس دائر کرنے سے روک دیا تھا اس کے ساتھ بحریہ ٹائون نے راولپنڈی کی 5 ہزار 4 سو 72 کینال کی زمین کی مد میں 22 ارب جبکہ مانگا مری کے منصوبے کی 4 ہزار 5سو 42 کینال زمین کے عوض23 ارب روپے کی پیش کش کی تھی۔جس کی سماعت کرتے ہوئے عدالت نے تمام فریقین کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔


تازہ ترین خبریں

الیکشن کمیشن کو دھمکانے کا کیس، فواد چوہدری کی ضمانت منظور

الیکشن کمیشن کو دھمکانے کا کیس، فواد چوہدری کی ضمانت منظور

خود کش حملہ آور پولیس لائنز میں کیسے داخل ہوا؟حیران کن انکشافات سامنے آگئے

خود کش حملہ آور پولیس لائنز میں کیسے داخل ہوا؟حیران کن انکشافات سامنے آگئے

متحدہ عرب امارات  کو پاکستان کے 5 سرکاری اداروں کے شیئرز خریدنےکی پیشکش

متحدہ عرب امارات کو پاکستان کے 5 سرکاری اداروں کے شیئرز خریدنےکی پیشکش

سپریم کورٹ کا بڑا ایکشن، نیب ترامیم کے ذریعے ختم کئے جانیوالے کیسز کا ریکارڈ طلب

سپریم کورٹ کا بڑا ایکشن، نیب ترامیم کے ذریعے ختم کئے جانیوالے کیسز کا ریکارڈ طلب

ترجمان کی شاہدخاقان عباسی کے استعفے کی خبروں کی تردید

ترجمان کی شاہدخاقان عباسی کے استعفے کی خبروں کی تردید

گھر پر پولیس کا چھاپہ،سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کاسخت  ردعمل سامنے آگیا

گھر پر پولیس کا چھاپہ،سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کاسخت ردعمل سامنے آگیا

عمران درست کہتا ہے کہ زرداری اسے قتل کروانا چاہتا ہے،میں اپنے بیان پر قائم ہوں، شیخ رشید

عمران درست کہتا ہے کہ زرداری اسے قتل کروانا چاہتا ہے،میں اپنے بیان پر قائم ہوں، شیخ رشید

پولیس ہمارے گھر کیا بھارتی جاسوس ڈھونڈ رہی تھی، مونس الٰہی کا چھاپے پر ردعمل

پولیس ہمارے گھر کیا بھارتی جاسوس ڈھونڈ رہی تھی، مونس الٰہی کا چھاپے پر ردعمل

مریم نواز سے اختلافات شدید ۔۔۔مرکزی رہنما مسلم لیگ ن شاہد خاقان عباسی پارٹی عہدے سے مستعفی ہو گئے

مریم نواز سے اختلافات شدید ۔۔۔مرکزی رہنما مسلم لیگ ن شاہد خاقان عباسی پارٹی عہدے سے مستعفی ہو گئے

آئی ایم ایف کا پاکستان پر بجلی مہنگی کرنے کیلیے دباؤ،روڈ میپ طلب کرلیا

آئی ایم ایف کا پاکستان پر بجلی مہنگی کرنے کیلیے دباؤ،روڈ میپ طلب کرلیا

بجلی بریک ڈاؤن،نیپرا نے سارا ملبہ این ٹی ڈی سی پرڈال دیا

بجلی بریک ڈاؤن،نیپرا نے سارا ملبہ این ٹی ڈی سی پرڈال دیا

غیرملکی کمپنی انڈس موٹرز کا پلانٹس بند کرنے کا اعلان

غیرملکی کمپنی انڈس موٹرز کا پلانٹس بند کرنے کا اعلان

پاکستانی اداروں کی نجکاری ، پی ڈی ایم حکومت نےآئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے

پاکستانی اداروں کی نجکاری ، پی ڈی ایم حکومت نےآئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے

مسلم لیگ ق کی صدارت کا معاملہ، الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ، چوہدری شجاعت حسین صدر برقرار

مسلم لیگ ق کی صدارت کا معاملہ، الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ، چوہدری شجاعت حسین صدر برقرار