12:26 pm
گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے مالکان کیلئے اہم ترین خبر!!!نئی نمبر پلیٹیں بند ہو گئیں

گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے مالکان کیلئے اہم ترین خبر!!!نئی نمبر پلیٹیں بند ہو گئیں

12:26 pm

لاہور: نمبر پلیٹوں اور اسمارٹ کارڈز کا بحران شدید ہوگیا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پراجیکٹ کا چار ماہ قبل افتتاح کیا جبکہ محکمہ ایکسائز نے نمبر پلیٹوں کا ٹھیکہ ان بکس نامی کمپنی کو دیا۔ محکمانہ غفلت کے باعث کوئی حکمت عملی نہ بنائی جاسکی جس کے باعث ایکسائز ڈی جی آفس میں نمبر پلیٹیں تیار ہونا بند ہو گئیں۔رپورٹ کے مطابق نمبر پلیٹوں کی عدم فراہمی سے شہریوں کو خواری کا سامنا ہے
اور ایکسائز دفاتر میں شہریوں اور ایکسائز عملے کی تکرار معمول بن گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق لاہور میں 80 ہزار سے زائد اسمارٹ کارڈ شہریوں کو جاری نہیں کیے گئے۔ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی نمبر پلیٹیں پنجاب بھر میں لاکھوں کی تعداد میں شہریوں کو نہ دی گئیں۔لاہور میں موٹر سائیکلز کی 30 ہزار نمبر پلیٹوں سے شہری محروم ہیں۔ محکمہ ایکسائز کی جانب سے شہریوں سے پنجاب بھر میں اسمارٹ کارڈ اور نمبر پلیٹوں کی مد میں کروڑوں روپے وصول کیے گئے۔ صوبائی وزیر ایکسائز پنجاب حافظ ممتاز احمد نے افسروں کو نمبر پلیٹوں اور اسمارٹ کارڈ کی عدم فراہمی پر شوکاز نوٹس بھی جاری کیے ہیں۔ڈائریکٹر ایکسائز ریجن سی عمران اسلم کا کہنا تھا کہ نمبر پلیٹیں اور سمارٹ کارڈ ڈی جی آفس سے جاری ہونا تھے، تاخیر کے ذمہ دار فیلڈ افسر نہیں ہیں، ذرائع کے مطابق اسی صورت حال پر نئے تعینات سیکرٹری ایکسائز پنجاب نبیل اعوان نے کل ہنگامی اجلاس بھی طلب کرلیا ہے۔دوسری جانب محکمہ اینٹی کرپشن نے نمبر پلیٹوں کے ٹھیکوں میں اربوں روپے کی مبینہ کرپشن کیس کی تحقیقات میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ اینٹی کرپشن نے نمبر پلیٹوں سے متعلق انکوائری اسسٹنٹ ڈائریکٹر میاں خالد سے واپس لیکر ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن شاہ رخ نیازی کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ نمبر پلیٹوں میں گھپلوں پر اعلٰی افسروں کیخلاف گھیرا تنگ کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبریں

پی ڈی ایم پی ٹی آئی کو کچلنے کیلئے ہر حربہ استعمال کرچکی ،ہمارے ساتھ کشمیر اور فلسطین جیسا سلوک کیا،عمران خان

پی ڈی ایم پی ٹی آئی کو کچلنے کیلئے ہر حربہ استعمال کرچکی ،ہمارے ساتھ کشمیر اور فلسطین جیسا سلوک کیا،عمران خان

سنگدل بیٹے نے ماں ، بھائیوں سمیت 7 افراد کی جان لے لی

سنگدل بیٹے نے ماں ، بھائیوں سمیت 7 افراد کی جان لے لی

مردان،بارش کے باعث چھت گرگئی، 2بچے جاں بحق

مردان،بارش کے باعث چھت گرگئی، 2بچے جاں بحق

توڑ پھوڑ کیس، سابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی ضمانت منظور

توڑ پھوڑ کیس، سابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی ضمانت منظور

 حسان نیازی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، ضمانت منظور

حسان نیازی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، ضمانت منظور

قوم رکنے والی نہیں،زمان پارک میں ہی ہوں جس کو مارنا ہے آکر مار دے، عمران خان

قوم رکنے والی نہیں،زمان پارک میں ہی ہوں جس کو مارنا ہے آکر مار دے، عمران خان

فیول سبسڈی پر مفتاح اسماعیل برہم، آئی ایم ایف سے قرضہ لینا حکومت کے بس کی بات نہیں، سابق وزیرخزانہ

فیول سبسڈی پر مفتاح اسماعیل برہم، آئی ایم ایف سے قرضہ لینا حکومت کے بس کی بات نہیں، سابق وزیرخزانہ

 خیبر پختونخوا میں اختلافات میں شدت،ن لیگ کو ایک اور بڑی مشکل کا سامنا

خیبر پختونخوا میں اختلافات میں شدت،ن لیگ کو ایک اور بڑی مشکل کا سامنا

تحریک انصاف کا جلسہ ، مینار پاکستان جانےوالے تمام راستے سیل

تحریک انصاف کا جلسہ ، مینار پاکستان جانےوالے تمام راستے سیل

پنجاب عام انتخابات کی منسوخی،الیکشن کمیشن نےصدر مملکت کوخصوصی خط لکھ کراصل وجہ بتا دی

پنجاب عام انتخابات کی منسوخی،الیکشن کمیشن نےصدر مملکت کوخصوصی خط لکھ کراصل وجہ بتا دی

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد  سے اعظم سواتی کو  بڑا ریلیف مل گیا

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد سے اعظم سواتی کو بڑا ریلیف مل گیا

عدالت کا محفوظ فیصلہ، عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ اب قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری میں تبدیل

عدالت کا محفوظ فیصلہ، عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ اب قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری میں تبدیل

آئی جی پنجاب کی دھمکی کام کرگئی لاہور میں پی ٹی آئی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ شروع، قیادت کا ردعمل سامنے آگیا

آئی جی پنجاب کی دھمکی کام کرگئی لاہور میں پی ٹی آئی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ شروع، قیادت کا ردعمل سامنے آگیا

معاون خصوصی نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ہدایت اللہ طوری عہدے سے مستعفی

معاون خصوصی نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ہدایت اللہ طوری عہدے سے مستعفی