12:49 pm
کیا یہ ہے انصاف۔۔۔ ننھی نشوا کو موت کے منہ میں دھکیلنے والے دارلصحت ہسپتال کو رعایت مل گئی

کیا یہ ہے انصاف۔۔۔ ننھی نشوا کو موت کے منہ میں دھکیلنے والے دارلصحت ہسپتال کو رعایت مل گئی

12:49 pm

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں غلط انجیکشن سے جاں بحق نشوا کے معاملے میں سندھ ہیلتھ کئیرکمیشن نے دارالصحت ہسپتال کو رعایت دے دی ہے۔ ہیلتھ کئیرکمیشن نے دارالصحت ہسپتال کے 2ملازمین کو گرفتار کرنے اور صرف5لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔ کمیشن نے ہسپتال کو غیر تربیت یافتہ عملہ نکالنے کا بھی حکم دیا ہے تاہن وفات پانے والی بچی کے والدین کی جانب سے اس سزا کو بہت کم قرار دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ دارالصحت اسپتال میں غلط انجیکشن سے متاثرہ بچی نشوا انتقال کر گئی تھی۔ نشوا کئی روز تک دارلصحت اسپتال میں زیرعلاج رہی
جس کے بعد بچی کو لیاقت نیشنل اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔غلط انجکشن لگنے سے نشوا کا 71 فیصد دماغ مفلوج ہوا تھا اور دماغ میں آکسیجن نہ پہنچنے کے باعث بچی کے ہاتھ پاں بھی ٹیڑھے ہوگئے تھے۔نشوا کے والد قیصر کا کہنا تھا کہ بیٹی( نشوا) کو ڈائریا کی شکایت پر اسپتال لایا جہاں 24گھنٹے کے وقفے سے لگنے والا انجکیشن 20سیکنڈ کے وقفے سے ڈرپ میں ڈالا گیا۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن ایسٹ نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو لکھے گئے خط میں بتایا تھا کہ واقعہ اسپتال انتظامیہ کی غفلت کے سبب پیش آیا۔ دارالصحت اسپتال کے مالک عامرچشتی نے تسلیم کیا تھا کہ بچی کو دوا کی زائد مقداردی گئی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ نرسنگ اسٹاف کو معطل کردیا گیا ہے۔اسپتال انتظامیہ کیخلاف مقدمہ درج کرانے میں بھی بچی کے والدین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑاتھا۔ایس پی گلشن اقبال طاہر نورانی نے بچی کے والد کو ڈریا تھا کہ نقصان سوائے آپ کیکسی کا نہیں ہو گا، ہمارے مفاد اپنی جگہ، جو تکلیف آپ کو ہو گئی، وہ کسی اورکو نہیں، فیصلہ آپ کا، مقدمہ درج کروائیں، لیکن پھر آپ خود سے سوال کریں، نقصان آپ کا ہو گا۔ واقعے کی ویڈیو میڈیا میں آنے کے بعد ایس پی طاہر نورانی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔پولیس نے ابتدا میں تین افراد کو گرفتار کیا تھا بعد ازاں اصل ملزم سامنے آنے پر دیگر افراد کو چھوڑدیا گیا ہے۔ اب ہیلتھ کئیرکمیشن نے دارالصحت ہسپتال کے 2ملازمین کو گرفتار کرنے اور صرف5لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔


تازہ ترین خبریں

ڈالر کی قدر بڑھنے سے  ملک میں مہنگائی کا طوفان  آئے گا ، شوکت ترین

ڈالر کی قدر بڑھنے سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آئے گا ، شوکت ترین

ملک کو تباہ کرنے والوں کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے ، اسحاق ڈار نے تجویز دیدی

ملک کو تباہ کرنے والوں کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے ، اسحاق ڈار نے تجویز دیدی

صوبے، پاکستان ریلوے کی زمین  واپس کریں،خواجہ سعد رفیق کی اپیل

صوبے، پاکستان ریلوے کی زمین واپس کریں،خواجہ سعد رفیق کی اپیل

فواد کی پیشی پر پولیس اہلکاروں سے کوئی تکرار نہیں ہوئی ،حبہ چوہدری کا بیان آگیا

فواد کی پیشی پر پولیس اہلکاروں سے کوئی تکرار نہیں ہوئی ،حبہ چوہدری کا بیان آگیا

بھارتی اداکار انو کپور کو سینے میں شدید تکلیف ، اسپتال داخل

بھارتی اداکار انو کپور کو سینے میں شدید تکلیف ، اسپتال داخل

آئی ایم ایف  معاہدہ  اسی ہفتے طے پا جائے گا، جلد  مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، شہباز شریف

آئی ایم ایف معاہدہ اسی ہفتے طے پا جائے گا، جلد مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، شہباز شریف

پرویز الٰہی کا فیصل چوہدری کوفون، فواد کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

پرویز الٰہی کا فیصل چوہدری کوفون، فواد کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

مفتاح اسماعیل نے بھی فواد چوہدری گرفتاری کی مخالفت کردی

مفتاح اسماعیل نے بھی فواد چوہدری گرفتاری کی مخالفت کردی

لال حویلی کو آج ہی واگزار کرایا جائے گا،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ

لال حویلی کو آج ہی واگزار کرایا جائے گا،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ

آصف  زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے ،ثبوت موجود ہیں، شیخ رشید

آصف زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے ،ثبوت موجود ہیں، شیخ رشید

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو  کام سے روکا جائے ، پی ٹی آئی نے تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج  کردی

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو کام سے روکا جائے ، پی ٹی آئی نے تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج کردی

فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر کو بہت ہی ماٹھی کہانی  قرار دیدیا

فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر کو بہت ہی ماٹھی کہانی قرار دیدیا

بتائیں کس قانون کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا؟  اسد عمر 

بتائیں کس قانون کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا؟  اسد عمر