12:51 pm
وزیراعظم عمران خان نے گورنر پنجاب سے ملاقات سے انکار کر دیا، محمد سرور نے بھی بڑا فیصلہ کر لیا

وزیراعظم عمران خان نے گورنر پنجاب سے ملاقات سے انکار کر دیا، محمد سرور نے بھی بڑا فیصلہ کر لیا

12:51 pm

لاہور (نیوز ڈیسک ) نجی ٹی وی چینل پر اپنے پروگرام میں بات کرتےہوئے معروف صحافی و تجزیہ کار مبشر لقمان نے کہا کہ پنجاب میں بہت تیزی سے پیش رفت ہو رہی ہے، ایسا لگتا ہے کہ گورنر پنجاب چودھری سرور دُکھی ہو گئے ہیں۔ مبشر لقمان نے گذشتہ رات اپنے پروگرام میں کہا کہ گورنر پنجاب چودھری سرور بدھ کے دن پریس کانفرنس کریں گے جس میں کچھ بھی ہو سکتا ہے۔مبشر لقمان نے کہا کہ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ شاید گورنر پنجاب چودھری سرور پریس کانفرنس میں اپنے استعفے کا اعلان کریں گے۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے
کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے۔ چودھری سرور کی پریس کانفرنس کے بعد ان کے استعفے سے متعلق گردش کرنے والی تمام افواہیں دم توڑ دیں گی۔لیکن سچ یہ ہے کہ گورنر پنجاب چودھری سرور اسلام آباد سے کافی دُکھی ہو کر واپس آئے ہیں۔اُن کی وزیراعظم عمران خان سے دوسری ملاقات تھی لیکن وہ ملتوی ہو گئی کیونکہ وزیراعظم عمران خان نے چودھری سرور سے ملاقات سے انکار کر دیا ۔ یہ ان کی وزیراعظم سے دوسری ملاقات تھی جو ان کی تمام تر کوششوں کے باوجود بھی نہیں ہو سکی۔ 20 اپریل کو گورنر پنجاب چودھری سرور نے وزیراعظم عمران خان سے طے شدہ ملاقات کرنی تھی لیکن وہ بھی نہیں ہو سکی جس کے بعد وزیراعظم کی بجائے ان کے چیف آف اسٹاف نعیم الحق نے چودھری سرور سے ملاقات کی ، جس میں چودھری سرور بڑی تکلیف میں تھے ۔نعیم الحق نے چودھری سرور کو آگاہ بھی کیا کہ لوگ بالخصوص پنجاب کے اندر کیا کیا شکایات کر رہے ہیں۔ مبشر لقمان نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے اتحادی مسلم لیگ ق بالخصوص چودھری پرویز الٰہی بھی گورنر پنجاب چودھری سرور سے ناراض ہیں۔


تازہ ترین خبریں

پاکستان سے یومیہ 50لاکھ ڈالر افغانستان سمگل، بلوم برگ نے حکومتی کارکردگی کا پول کھول دیا

پاکستان سے یومیہ 50لاکھ ڈالر افغانستان سمگل، بلوم برگ نے حکومتی کارکردگی کا پول کھول دیا

وزیراعظم شہبازشریف کا دورہ ترکیہ ملتوی

وزیراعظم شہبازشریف کا دورہ ترکیہ ملتوی

سائنسدان2 ہزار  سال پرانی  نباتی خاتون کا چہربنانے میں کامیاب ہوگئے

سائنسدان2 ہزار سال پرانی نباتی خاتون کا چہربنانے میں کامیاب ہوگئے

ہزاروں لوگوں نے رجسٹریشن کرائی،ہم جیل بھرو تحریک شروع کر چکے ہیں، فواد چوہدری

ہزاروں لوگوں نے رجسٹریشن کرائی،ہم جیل بھرو تحریک شروع کر چکے ہیں، فواد چوہدری

الیکشن ایک ساتھ ہونے چاہیں،بار بار انتخابات سے ملک انتشار کا شکار ہوگا،خواجہ سعد رفیق

الیکشن ایک ساتھ ہونے چاہیں،بار بار انتخابات سے ملک انتشار کا شکار ہوگا،خواجہ سعد رفیق

ترکی ،شام تباہ کن زلزلے سے ہونے والی ہلاکتیں اور مناظر دماغ کو سن کر رہے ہیں، شہباز شریف

ترکی ،شام تباہ کن زلزلے سے ہونے والی ہلاکتیں اور مناظر دماغ کو سن کر رہے ہیں، شہباز شریف

ملک کے بالائی علاقوں میں مزید برفباری کا امکان

ملک کے بالائی علاقوں میں مزید برفباری کا امکان

پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات، اہم فیصلہ آج ہو گا

پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات، اہم فیصلہ آج ہو گا

توشہ خانہ کیس ، عدالت نے عمران خان   حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

توشہ خانہ کیس ، عدالت نے عمران خان حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا   اجلاس آج  ہوگا

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

ترکیہ   میں زلزے  نے تباہی مچا دی ،  سات روزہ سوگ کا اعلان

ترکیہ میں زلزے نے تباہی مچا دی ، سات روزہ سوگ کا اعلان

ترکیہ اور شام میں زلزلے سے تباہی، ہلاکتیں 1300 سے زائد، ترکیہ میں ایمرجنسی نافذ

ترکیہ اور شام میں زلزلے سے تباہی، ہلاکتیں 1300 سے زائد، ترکیہ میں ایمرجنسی نافذ

اے پی سی کیلئے پی ٹی آئی کو دعوت نامہ نہیں ملا، فواد چوہدری

اے پی سی کیلئے پی ٹی آئی کو دعوت نامہ نہیں ملا، فواد چوہدری

مشکل وقت میں  درکار  انسانی امداد پیش کرنے کیلئے تیار ہیں، عمران خان  کا  ترکیہ ،شام زلزلے پر افسوس کا اظہار

مشکل وقت میں  درکار  انسانی امداد پیش کرنے کیلئے تیار ہیں، عمران خان  کا  ترکیہ ،شام زلزلے پر افسوس کا اظہار