10:05 am
پاکستان کے اہم ترین شہر میں لرزہ خیز واقعے نے سب کو رُلادیا ، ہلاکتیں ، فضا سوگوار

پاکستان کے اہم ترین شہر میں لرزہ خیز واقعے نے سب کو رُلادیا ، ہلاکتیں ، فضا سوگوار

10:05 am

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)چنیوٹ کلر والا میں لڑکی کو اغواء کرنے کی کوشش کے دوران فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔تھانہ بھوآنہ کے علاقہ تاج نگر میں امجد اور اس کے چار ساتھی کلر والا سے اسلحہ کی نوک پر صائمہ بی بی کو اغواء کرنے آئے تھے، صائمہ کے اہل خانہ سے ہاتھا پائی اور فائرنگ کے نتیجہ میں لڑکی کا چچا ممتاز اور ملزمان کا ساتھی اشرف جاں بحق ہوگئے
جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔ملزم امجد لڑکی کا رشتہ دار ہے، دو ماہ قبل بھی لڑکی کو اغواء کر کے لے گیا تھا جو پنچایت کے ذریعے والدین کو واپس ملی تھی۔ امجد اور اس کے ساتھیوں کے خلاف تھانہ بھوآنہ میں صائمہ کو اغواء کرنے کے جرم میں مقدمہ بھی درج ہے، زخمیوں اور لاشوں کو تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال پہنچایا دیا گیا۔