02:12 pm
" میں بلاول صاحبہ کی طرح نہیں ہوں "  عمران خان نے جلسے میں ایسی بات كکہہ ڈالی کہ ہر کوئی چونک گیا

" میں بلاول صاحبہ کی طرح نہیں ہوں " عمران خان نے جلسے میں ایسی بات كکہہ ڈالی کہ ہر کوئی چونک گیا

02:12 pm

وانا(مانیٹرنگ ڈیسک) چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان جلسے میں خطاب کے دوران بلاول بھٹوزرداری کو صاحبہ کہہ گئے۔ تفصیلات کے مطابق کہ وزیراعظم عمران خان نے آج وانا میں جلسے سے خطاب کیا۔جلسے سے خطاب کے دوران بھی وہ اپوزیشن جماعتوں پر تنقید کرتے رہے۔دوران خطاب انہوں نے بلاوک بھٹو کو صاحبہ کہہ دیا اور کہا کہ میں بلاول بھٹو صاحبہ کی طرح پرچی پر نہیں آیا، محنت کر کے یہاں تک پہنچا ہوں اور 22 سال جدو جہد کی ہے۔وزیراعظمم عمران خان نے اس موقع پر مولانا فضل الرحمنٰ کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے
کہ مولانا ڈیزل ہر بھی بات کروں گا،ان کی بڑی سستی قیمت ہے،ایک کشمیر کمیٹی کی چئیرمین شپ اور ڈیزل کا پرمٹ۔وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمنٰ کو سیاست کا 12وا کھلاڑی قرار دے دیا، وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ عوام میرے پر اعتماد رکھے، کچھ اونچ نیچ ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ سابقہ حکمرانوں نے لوٹ مار کی ہے، اس لوٹ مار کے خلاف میں 22 سال سے جدوجہد کر رہا ہوں، 2008ء تک پاکستان کے بیرونی قرضے 6 ہزار ارب تھے، گزشتہ 10 سالوں کے دوران بیرونی قرضے 30 ہزار ارب تک پہنچ گئے جوکہ 300 گنا اضافہ ہے، ہمارے سالانہ ٹیکسز کی مدت میں 4500 ارب جمع ہوتے ہیں، ان میں سے 2 ہزار ارب گزشتہ سالوں کے دوران لئے گئے قرضوں پر سود اور قسطوں کیلئے ادا کرنے پڑتے ہیں، اسی لئے ملک چلانے کیلئے پیسوں کی کمی ہے، عوام فکر نہ کریں تمام حالات بہتری کی طرف گامزن ہیں، قبائلی علاقوں میں تانبے کے بڑے ذخائر ہیں، ان ذخائر سے ہم بھرپور فائدہ اٹھائیں گے