06:00 am
بنوں، جے یو آئی دائود شاہ کی کابینہ کا اعلان ،ملک نیاز خان امیرمنتخب

بنوں، جے یو آئی دائود شاہ کی کابینہ کا اعلان ،ملک نیاز خان امیرمنتخب

06:00 am

بنوں (نمائندہ اوصاف ) جمعیت علماء اسلام دائود شاہ کی کابینہ کا اعلان کر دیا گیا یونین کونسل کے امیر ملک نیاز خان جنرل سیکرٹری ملک ابراہیم خان اور سرپرست اعلی خان مالک اور سرپرست اعلی دوم امتیاز خان منتخب کر لئے گئے اس موقع پر نئے منتخب امیر نے شرکاء اجلاس کو شکریہ ادا کیا اور کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے ملک کو دوسروں کے اشاروں پر تباہی سے دوچار کر رہے ہیں ہمارے قائد نے پندرہ سال پہلے ان کے بارے میں کہا تھا کہ ان لوگوں کو قادیانیوں کی پشت پناہی حاصل ہے اور سوشل میڈیا پر ان کے کرتوت اور قادیانیوں سے تانے بانے اب عوام کے سامنے آ رہے ہیں اور اب عوام کے سامنے ان کی اصلیت اچکی ہے انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام نے ہمیشہ اصولی سیاست کی ہی اور ائندہ بھی کرتی رہے گی انشاء اللہ کونسل نے جس اعتما د کا اظہار کیا مایوس نہیں کرونگا اور پارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچا کر ہی دم لیں گے۔