06:01 am
 جے یو آئی  مذہبی و سیاسی  جماعت ہے، قاری الیاس

جے یو آئی مذہبی و سیاسی جماعت ہے، قاری الیاس

06:01 am

بنوں ( سپیشل رپورٹر) علما ء کو ا سمبلیوں سے سا زش کے تحت بے د خل کر کے ملک میں بے بر کتی آگئی ،مہنگائی کا زور ہے اوپر سے بارشوں کی کثرت سے فصلیں تباہ ہوگئیں جس سے قحط کا خطرہ ہے ۔نیز دینی مدارس کی حیثیت کم کرنے کی کوشش بھی جاری ہے اس لئے عتاب کا مزید خطرہ ہے لہذٰا موجودہ حکومت کا ہٹانا ضروری ہے ۔جمعیت علماء اسلام سعودی عرب کے مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی جنرل سیکرٹری قاری الیاس نے مزید کہا کہ جمعیت علماء اسلام کو سب سے بڑی مذہبی و سیاسی پارٹی کا اعزاز حاصل ہے۔ اور یہی جماعت پوری دنیا میں مقبول ہے ، قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن کی سیاسی بصیرت کو پوری دنیا سلام پیش کرتی ہے۔ ان کی پالیسی قابل اعتماد اور کارکردگی قابل فخر ہیں، یہی وجہ ہے کہ جے یو آئی پاکستان سمیت دیگر ممالک میں دن دگنی رات چوگنی ترقی کررہی ہے اور مستقبل میں اسی پارٹی سے کافی امیدیں وابستہ ہے تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام سعودی عرب کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس بمقام القصیم معظم خیل ہاوس میں انجینئر پیر عبدالمنان مکی کی صدارت میں منعقد ہوا۔