06:48 am
چمن،  پولیو ٹیم پرفائرنگ ، خاتون ورکرجاں بحق،ایک شدید  زخمی

چمن، پولیو ٹیم پرفائرنگ ، خاتون ورکرجاں بحق،ایک شدید زخمی

06:48 am

چمن(نیوز ایجنسیاں)اسسٹنٹ کمشنر چمن سیدسمیع آغا نے کہا ہے کہ نامعلوم افراد نے پولیو ٹیم پرفائرنگ کے نتیجے میں خاتون پولیوورکرجاں بحق جبکہ دوسری شدید زخمی ہوگئی ،لاش اور زخمی پولیو ورکرز کو ہسپتال منتقل کردیا گیا اور سلطان زئی کے علاقے میں پولیومہم عارضی طورپرمعطل کردی گئی ہے۔جمعرات کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنرسیدسمیع آغانے بتایا کہ علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے اور لیویزاہلکار سرچ آپریشن کررہے ہیں، سلطان زئی کے علاقے میں پولیومہم عارضی طورپرمعطل کردی گئی ہے۔ پولیو ورکر جاں بحق