08:03 am
پیپلز پارٹی بہت چھوٹی سی جماعت رہ گئی ہے، بلاول اپنی پارٹی میری جماعت میں ضم کر دیں

پیپلز پارٹی بہت چھوٹی سی جماعت رہ گئی ہے، بلاول اپنی پارٹی میری جماعت میں ضم کر دیں

08:03 am

بنوں(نیوز ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف گلالئی کی چئیرمین عائشہ گلالئی وزیر نے بلاول بھٹو زرداری کے ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان پر آنے والے ردِ عمل پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری اپنے خلاف ہونے والی کرپشن کی تحقیقات کی وجہ سے پاکستان کو توڑنے کی باتیں کر رہے ہیں اوروہ کوشش کر رہے ہیں کے یہ تحقیقات نہ ہوپائیں۔عائشہ گلالئی وزیر نے بلاول بھٹو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا
کہ اگر آپکو پاکستان کی اتنی فکر ہے تو سوئس بنکوں سے اپنے اربوں روپے واپس لے آئیں۔ انہوں نے کہا کہ ’سندھ میں ناقص کارکردگی کی وجہ سے اب پاکستان پیپلز پارٹی صوبے کی ایک چھوٹی سے جماعت بن کر رہ گئی ہے اس لیے بلاول بھٹو کومخلص مشورہ ہے کہ وہ اپنی پارٹی میری پارٹی میں ضم کر دیں‘۔عائشہ گلا لئی نے وڈیو پیغام میں بلاول بھٹو پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول ملک کو توڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ پیر کے روز پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمینبلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کے ذریعے سیاسی بیانیہ نہیں دلوانا چاہیے،خان صاحب!اس طرح سیاسی بیانیہ دینے سے ادارے متنازع ہوجاتے ہیں،ایجوکیشن پالیسی وزیرتعلیم، دہشتگردی اور انتہاء پسندی پربات وزیرداخلہ اور خارجہ پالیسی کا بیانیہ وزیرخارجہ کو پیش کرنا چاہیے۔