05:08 pm
دس سالہ بچی کے حوالے سے انتہائی خوفناک خبر

دس سالہ بچی کے حوالے سے انتہائی خوفناک خبر

05:08 pm

بہاول نگر (آ ئی این پی)ضلع بہاول نگر میں فورٹ عباس میں جعلی پیر کے چیلے نے جن نکالنے کے لیے دس سالہ بچی کو مبینہ طور پر آگ لگا دی،ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ چک 228 نائن آر میں پیش آیا، پیر کے چیلے نے کوئلے جلا کر جن نکالنے کی کوشش کی جس سے بچی کا گلہ جھلس گیا،تفصیلات کے مطابق آمنہ بی بی کو بیمار ہونے کی وجہ سے والدین پیر کے پاس لیکر گئے تھے
جس نے بچی پر جن کا سایہ بتاتے ہوئے علاج شروع کردیا،دس سالہ بچی کی چیخوں پر گا ؤں کے لوگ بھی جمع ہوگئے۔ آمنہ بی بی کو بے ہوش ہونے پر ریسکیو ٹیم اطلاع پر موقع پر پہنچ گئی،10 سالہ آمنہ بی بی کو شدید تشویشناک حالت میں بہاولپور وکٹوریہ اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بچی کا 20 فیصد جسم جل چکاہے،پولیس کا کہنا ہے معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔