09:38 am
گوجرانوالہ: جائیداد کا تنازع، پولیس نے نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

گوجرانوالہ: جائیداد کا تنازع، پولیس نے نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

09:38 am

گوجرانوالہ(نیو زڈیسک) جائیداد کے تنازع پر پولیس فریق بن گئی، گھر پر چھاپے کے دوران پولیس اہلکاروں نے قانون کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، بال نوچتے رہے۔ بعد میں گرفتاری پر مزاحمت کا الزام دھر دیا۔لوہیانوالہ میں پولیس نے
جائیداد کے تنازع پر چھاپہ مارا تو نوجوان راشد کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، اہلکار چہرے پر تھپڑ مارتے اور بال نوچتے رہے۔ قانون کی رکھوالی پولیس نے خود ہی قانون توڑتے ہوئے باقاعدہ تفتیش اور معاملہ جانے بغیر ہی نوجوان پر تشدد کیا۔معاملہ منظر عام پر آیا تو پولیس اہلکاروں نے موقف اپنا لیا کہ راشد نے گرفتاری پر مزاحمت کی، راشد کے دوست عدیل اور اسکے بھائی میں جائیداد کا جھگڑا چل رہا تھا۔

تازہ ترین خبریں