09:49 am
اسد عمر نے وہ کام کرنے کا اعلان کر دیا جس پر وہ خود سب سے زیادہ تنقید کرتے تھے،پاکستانیوں کیلئے انتہائی حیران کن خبر آگئی

اسد عمر نے وہ کام کرنے کا اعلان کر دیا جس پر وہ خود سب سے زیادہ تنقید کرتے تھے،پاکستانیوں کیلئے انتہائی حیران کن خبر آگئی

09:49 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک )وزیر خزانہ اسد عمر نے آخر کا وہ اعلان کر دیاہے جس کی ماضی میں وہ مخالفت کرتے آئے ہیں ، اسد عمر نے کہا کہ ملک کے اندر اور بیرون ملک چھپائے ہوئے اثاثے ظاہر کرنے کیلئے ایمنسٹی سکیم کا اعلان بجٹ سے قبل کر دیا جائے گا ۔وزیر خزانہ اسد عمر نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں بینکنگ ٹرانزیکشن پر نان فائلرز کے لئے ودھ ہولڈنگ ٹیکس ختم کر دیا جائے گا
اس کی وجہ سے بہت نقصان ہو اہے،پراپرٹی کی فئیر پرائس کو مارکیٹ پرائس کے برابر لانے کے بعد ٹیکس میں کمی کر دی جائے گی اور نان فائلرز کی پابندی بھی ختم کر دی جائے گی ،نئے بجٹ میں اس بارے میں اقدامات کریں گے ۔اسد عمر کا کہناتھا کہ روپے کی قدر میں کمی کے حالیہ رحجان کا آئی ایم ایف کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے ، اسحاق ڈار میثاق میعشت کی بات کیا کرتے تھے مجلس قائمہ خزانہ اس پر بات کے لئے درست فورم ہے ،مجھے کہا گیا کہ کوئی ڈرافٹ بنا کر دیں جو تیار ہے اور مجلس قائمہ اور میڈیا کے ساتھ شئیر کیا جائے گا۔اسد عمرماضی میں حکومت کی جانب سے دی جانے والی ایمنسٹی سکیم پر سخت تنقید اور ان کی مخالفت کر تے رہے ہیں تاہم اب انہوں نے خود ایمنسٹی سکیم دینے کا اعلان کر دیا ہے ۔ماضی میں ٹویٹر پر جاری کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں اسد عمر نے کہا تھا کہ ” اس وقت تمام ٹیکس چوروں ، منی لانڈرنگ کرنے والوں کیلئے ایمنسٹی دی جارہی ہے جنہوں نے لوٹ مار کی اور پیسے کو بیرون ملک چھپا دیا ۔

تازہ ترین خبریں