02:50 pm
دباؤ حد سے زیادہ بڑھ گیا، کپتان کا وزارت عظمیٰ کوخیرباد کہنے کا فیصلہ  مگریہ کب اور کیسے ہوگا؟ دعوٰے نے پورے ملک میں ہلچل مچادی

دباؤ حد سے زیادہ بڑھ گیا، کپتان کا وزارت عظمیٰ کوخیرباد کہنے کا فیصلہ مگریہ کب اور کیسے ہوگا؟ دعوٰے نے پورے ملک میں ہلچل مچادی

02:50 pm

سکھر (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان کا کہنا ہے کہ حکومت مدت پوری کرتی ہوئی نظرنہیں آ رہی، عمران خان جوش میں آکراستعفیٰ دے دیں گے۔تفصیلات کے مطابق سکھر میں پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا اس سال بھٹوکی برسی منفردطریقےسےمنائیں گے، حکومت مدت پوری کرتی ہوئی نظرنہیں آ رہی، عمران خان جوش میں آکر استعفیٰ دے دیں گے۔
یاد رہے دو روز قبل بھی پی پی رہنما منظور وسان نے وزیر اعظم عمران خان سے متعلق حیران کن پیش گوئی کرتے ہوئے کہا تھا 2020 عمران خان اور اس کی حکومت کے لیے کڑوا سال ثابت ہوگا، جون کے بعد حالات ایسے ہوں گے کہ وزیر اعظم خود ہی استعفیٰ دیں گے۔انھوں‌ نے کہا کہ جس طرح حکومت ٹویٹر سے چلائی جارہی ہے، اس طرح حکومتیں نہیں چلائی جاتیں، وزیر اعظم عمران خان سے عوام کا اعتماد ختم ہوچکا، پارٹی رہنماؤں کی طرف سے ایسے حالات پیدا کئے جائیں گے، جس سے وزیر اعظم کی اہمیت ختم ہوجائے گی، عمران خان کی خیبر پختونخوا اورپنجاب میں پہلے والی پوزیشن ختم ہوتی جارہی ہے۔منظور وسان کا کہنا تھا انھیں سوچ سمجھ کر فیصلے کرنے چاہییں، ایسا نہ ہو کہ مستقبل میں وزیر اعظم کے فیصلے نہ مانے جائیں اور انھیں اپنی سیاست سے ہاتھ دھونا پڑے۔انھوں نے مزید کہا تھا عمران خان کی جگہ شاہ محمود قریشی کو نیا وزیراعظم لایا جائے، تحریک انصاف جو باتیں کر رہی ہے وہ سمجھ سے باہر ہے۔ یاد رہے کہ دوسری جانب خبر یہ ہے کہ پنجاب حکومت نے وزرا اور اراکین اسمبلی کے لیے 70 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کےمطابق نئی گاڑیاں خریدنے کے لیے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ ٹرانسپورٹ پول نے سمری تیار کرلی ہے۔ اور اب یہ خبر ہے کہمنظور وسان کا کہنا ہے کہ حکومت مدت پوری کرتی ہوئی نظرنہیں آ رہی۔

تازہ ترین خبریں