03:12 pm
مسلم لیگ (ن) نے اپنے پچھلے دور میں انتہائی چالاکی  کے ساتھ غیر ملکی قرضہ حاصل کیا

مسلم لیگ (ن) نے اپنے پچھلے دور میں انتہائی چالاکی کے ساتھ غیر ملکی قرضہ حاصل کیا

03:12 pm

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )معاشیات کے ماہر اور مشہور شخصیت ڈاکٹر اکرام الحق کا کہناہے کہ گزشتہ حکومت نے انتہائی چالاکی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قرضہ حاصل کیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ گذشتہ برس 15.25 بلین ڈالر ملک سے باہر گیا۔
گذشتہ حکومت نے ایک چال چلی، انہیں اچھی طرح علم تھا کہ قرضے واپس کرنے کی تواریخ کیا ہیں اور انہیں یہ بھی علم تھا کہ یہ تواریخ ان کے اپنے دور میں نہیں آنی ۔ان کو اس بات کا بھی علم تھا کہ وہ اب دوبارہ اقتدار میں نہیں آئیں گے۔ڈاکٹر اکرام الحق کا کہناتھا کہ امریکہ نے مسلم لیگ (ن) کے دور میں پاکستان کی پشت پر اپنا ہاتھ رکھا لیکن حکومت جاتے ہی اسے ہٹا لیا۔

تازہ ترین خبریں