06:13 am
’’بھارت کی تینوں افواج تیار ۔۔ پاکستان پر خطرناک حملے کا خدشہ ‘‘

’’بھارت کی تینوں افواج تیار ۔۔ پاکستان پر خطرناک حملے کا خدشہ ‘‘

06:13 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک)کسی بھی لمحے کچھ بھی ہو سکتا ہے ، مودی نے فورسز کو اختیار دیدیا، نشانہ کون سے علاقے ہونگے ؟ جانیں ۔۔۔ بھارتی وزیر اعظم مودی نے پاکستان کیخلاف جنگ کی تیاری کے حوالے سے وزارت دفاع کے اجلاس میں شرکت کی، جس میں مشیر قومی سلامتی اجیت ڈول بھی موجود تھے۔انڈیا ٹی وی کے مطابق اجلاس میں کابینہ کی سکیورٹی کمیٹی نے پاکستان سے متعلق مستقبل کی حکمت عملی پر بات کی،
اس موقع پر اجیت ڈول نے وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا کہ تینوں فورسز پاکستان کیخلاف کسی بھی کارروائی کیلئے تیار ہیں اور صرف سیاسی منظوری کی منتظر ہیں۔ وزیراعظم مودی نے تینوں فورسز کو مکمل اختیارات کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ کارروائی کا نشانہ فوجی اہداف ہوں۔بھارتی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اجلاس کے اہم نکات درج ذیل ہیں ‘‘ خاص اہداف پر حملے کئے جائیں گے، غیر فوجی اہداف کو نشانہ نہیں بنایا جائیگا، نہ صرف آزاد کشمیر بلکہ پاکستان کے اندرکے اہداف کو بھی نشانہ بنایا جا سکتا ہے، حملے ردعمل میں نہیں بلکہ پہل کرتے ہوئے کئے جائینگے’’۔قبل ازیں 14 فروری کے پلوامہ حملے کے بعد وزیراعظم مودی نے کہا تھا فورسز کو مکمل اختیارات دے دیئے گئے ہیں۔

تازہ ترین خبریں