06:28 am
قاتلوں کی اندھا دھند فائرنگ

قاتلوں کی اندھا دھند فائرنگ

06:28 am

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) قاتلوں کی اندھا دھند فائرنگ ، سینے اور سر میں گولیاں لگنے سے کروڑوں دلوں کی دھڑکن پاکستان کے معروف عالم دین انتقال کر گئے ۔۔۔مفتی تقی عثمانی پر ہونے والے حملے میں زخمی ہو جانے والے مفتی عامر شہاب انتقال کر گئے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی سے افسوسناک خبر موصول ہوئی ہے۔ مفتی تقی عثمانی پر ہونے والے حملے میں زخمی ہو جانے والے مفتی عامر شہاب انتقال کر گئے ہیں۔ مفتی تقی عثمانی پر 22 مارچ کو کراچی میں حملہ ہوا تھا۔ حملے کے دوران مفتی تقی عثمانی کی گاڑی پر دہشت گردوں کی جانب سے شدید فائرنگ کی گئی تھی۔ اس حملے میں مفتی تقی عثمانی تو معجزانہ طور پر زندہ بچ گئے تھے، تاہم حملے میں مفتی تقی عثمانی کے ساتھ موجود مفتی عامر شہاب شدید زخمی ہوگئے تھے۔ مفتی عامر شہاب کو سینے اور سر میں گولیاں لگی تھیں۔ حملے میں مفتی عامر شہاب شدید زخمی ہوئے تھے اور 22 مارچ سے وینٹی لیٹر پر موجود تھے۔ تاہم اب مفتی عامر شہاب زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار بیٹھے ہیں۔ کراچی پولیس نے مفتی عامر شہاب کے انتقال کی خبر کی تصدیق کر دی ہے۔

تازہ ترین خبریں