07:09 am
اسد عمر خدا کیلئے جاگیں، روپے کی قدر کو مستحکم کریں: اسحاق ڈار

اسد عمر خدا کیلئے جاگیں، روپے کی قدر کو مستحکم کریں: اسحاق ڈار

07:09 am

اسلام آباد(نیو ز ڈیسک) سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ ہوا۔ ملک میں 300 فیصد قیمتیں بڑھ چکی ہیں۔اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ حکومت نے معیشت کا برا حال کر دیا ہے۔ یہ پاکستان کو کس طرف لے کر جا رہے ہیں۔
ملک کے لیے غیر یقینی کی صورتحال ٹھیک نہیں ہے۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے دورہ پاکستان کے دوران کہا تھا کہ کرنسی کی بے قدری نہیں ہونی چاہیے۔ وزیر خزانہ اسد عمر خدا کے لیے جاگیں اور سب سے پہلے روپے کی قدر کو مستحکم کریں۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے معیشت کا برا حال کر دیا ہے۔ ملک میں 300 فیصد قیمتیں بڑھ چکی ہیں۔ حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے مہنگائی بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے حکومتی الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ مصنوعی طریقے سے ڈالر کی قیمت کو روکنے کی بات درست نہیں ہیں۔

تازہ ترین خبریں