07:34 am
گیس اور پٹرول کے بعد بجلی مہنگی

گیس اور پٹرول کے بعد بجلی مہنگی

07:34 am

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک میں اس وقت مہنگائی کا طوفان ڈیرے جمائے بیٹھا ہے اور حکومت ایک کے بعد ایک چیز کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کرتی ہوئی دکھا ئی دے رہی ہے تاہم بجلی باقی بچی تھی اور وہ بھی اب مہنگی کر دی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق پٹرول ، گیس اور شیائے خوردونوش کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ ہونے کے بعد اب بجلی کی فی یونٹ میں قیمت 81 پیسے بڑھا دی گئی ہے
،جس سے بیچارے صارفین پر مزید پانچ ارب 2 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا ۔ بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق آئندہ ماہ سے ہوگا اور یہ اضافہ فروری کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے ۔ نیپر اکا کہناہے کہ گیس کی قیمتوں میں اضافے سے تین ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑا ہے ۔

تازہ ترین خبریں