08:33 am
مودی نے اپنی افواج کو پاکستان پر حملے کی اجازت دیدی ، پاکستان سے دوستی کا حق اداکرتے ہوئے روس نے بھی کیا کام کر ڈالا ؟ جانیں

مودی نے اپنی افواج کو پاکستان پر حملے کی اجازت دیدی ، پاکستان سے دوستی کا حق اداکرتے ہوئے روس نے بھی کیا کام کر ڈالا ؟ جانیں

08:33 am

اسلام آباد(نیو ز ڈیسک)بھارت پھر سے پاکستان کیساتھ کشیدگی بڑھانے کیلئے پر تولنے لگا، روسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لائن آف کنٹرول پر دونوں جانب سے فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر اور مودی کے قریبی ساتھی نے بھارتی نیوی، بحریہ اور بری فوج کی مدد سے پاکستان پر حملے کی دھمکی دی ہے۔روسی خبر رساں ادارے کی جانب سے شائع کردہ رپورٹ میں تشویش ناک دعویٰ کیا گیا ہے۔ جس کے مطابق بھارت ایک مرتبہ پھر پاکستان کیساتھ کشیدگی بڑھانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے
کہ بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر اور مودی کے قریبی ساتھی اجیت دوول نے پاکستان پر باقاعدہ حملہ کرنے کی دھمکی دی ہے۔بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر اور مودی کے قریبی ساتھی اجیت دوول نے ناصرف دھمکی دی ہے، بلکہ پاکستان پر بھارتی فضائیہ، بھارتی بحریہ اور بری فوج کے ذریعے حملہ کرنے کیلئے بھارتی وزیراعظم مودی کی اجازت بھی طلب کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق جنگی جنون میں مبتلا نریندر مودی نے انتخابات میں فتح کے حصول کیلئے اپنی فوج کو پاکستان پر حملہ کرنے کی اجازت دے دی ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے کہ گزشتہ 2 روز کے دوران لائن آف کنٹرول پر پاک فوج اور بھارتی فوج کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔ بھارتی فوج کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا۔ اس دوران پاک فوج کے تین جوان بھی شہید ہوئے۔ جواب میں پاکستان نے بھرپور اور منہ توڑ جواب دے کر ناصرف بھارت کی توپوں اور بندوقوں کو خاموش کروایا، بلکہ 7 بھارتی فوجیوں کو جہنم واصل بھی کر دیا۔27 فروری کے بعد ایک مرتبہ پھر ذلت آمیز شکست بھارت سے برداشت نہیں ہو رہی۔ اسی لیے مودی سرکار نے پھر سے جنگ چھیڑنے کی سازش رچنا شروع کر دی ہے۔

تازہ ترین خبریں